بلوچستان میں ایک صحافی لاپتہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر جعفرآباد کی تحصیل صحبت پور سے نامعلوم افراد ایک صحافی کو اٹھا کر لے گئے ہیں جس کے خلاف مقامی صحافیوں نے احتجاج کیا ہے۔ صحافی عبدالطیف گولہ تحصیل صحبت پور میں قومی سطح کے ایک اخبار سے عرصہ بیس سال سے وابستہ ہیں اور صحبت پور پریس کلب کے نائب صدر ہیں۔ صحافی کے بھائی غلام قادر نے بتایا ہے کہ رات کے وقت کوئی پندرہ افراد آئے جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار شامل تھے اور وہ گھر کے اندر گھس آئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اہلکاروں چادر اور چار دیواری کا خیال کیے بغیر عبدالطیف کو اٹھا کر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔ صحبت پور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سردار بنگلزئی نے بتایا کہ جعفر آباد میں ضلعی پولیس افسر سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے صحافی کے بازیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سردار بنگلزئی نے بتایا کہ صحبت پور کے صحافیوں نے اس کارروائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں لاپتہ بلوچ:چیف جسٹس نوٹس لیں14 June, 2007 | پاکستان لاپتہ افراد: سماعت جاری رہے گی06 June, 2007 | پاکستان سندھ ہائی کورٹ میں دو لاپتہ پیش05 June, 2007 | پاکستان ’سپریم کورٹ ہماری مدد کرے‘29 May, 2007 | پاکستان مزید ’لاپتہ‘ واپس، مقدمہ چلتا رہے گا25 May, 2007 | پاکستان سرحد: آٹھ لاپتہ افراد کی واپسی24 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||