سندھ ہائی کورٹ میں دو لاپتہ پیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ ہائی کورٹ میں منگل کو دو لاپتہ افراد کو پیش کیا گیا، ڈاکٹر علی رضا اور انجنیئر ممتاز حسین کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انجنیئر ممتاز حسین کو تین جولائی 2006 کو کراچی ائرپورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فرقہ واریت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ جب کہ ڈاکٹر علی رضا انیس جولائی 2006 کو کراچی ائرپورٹ سے اس وقت لاپتہ ہوئے تھے جب وہ دبئی سے ڈی پورٹ ہوکر واپس پہنچے تھے ان پر بھی فرقہ واریت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ دونوں کے رشتہ داروں نے گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے انیس مئی کو حکم جاری کیا تھا کہ دونوں کو یکم جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ حکام نے عدالت کو بتایا تھا کہ دونوں کو سکیورٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے اور ممتاز حسین کو اسلام آباد میں بورڈ کے سامنے بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے دونوں کو یکم جون کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا مگر انہیں پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے دوبارہ حکم جاری کیا کہ دونوں کو پانچ جون کو اس مواد کے ساتھ پیش کیا جائے جو ان سے برآمد ہوا ہے۔
انحنیئر ممتاز حسین کو اسلام آباد اور اور ڈاکٹر علی رضا کو سینٹرل جیل کراچی سے منگل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ حکام نے ان سے مبینہ طور پر برآمد ہونے والا مواد عدالت میں پیش نہیں کیا۔ جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس منیب الرحمان پر مشتمل عدالت نے وفاقی سکریٹری داخلہ کو مواد پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے ہیں اور بیس جون کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹرار کے دفتر میں ملزمان کی رشتہ داروں سے ملاقات کروائی جائے اور وکیل کو پابند کیا کہ وہ ملزمان کو میڈیا سے دور رکھیں گے۔ |
اسی بارے میں سرحد: آٹھ لاپتہ افراد کی واپسی24 May, 2007 | پاکستان سابق ڈی آئی جی عدالتی تحویل میں19 May, 2007 | پاکستان پرل کیس: اہم ملزم کا انتقال18 May, 2007 | پاکستان لاپتہ افراد کے لیے مظاہرے14 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||