خمینی برسی: پاک ایران سرحد بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نے امام خمینی کی برسی پر پاکستان سے ملحق تفتان سرحد کم از کم چار دن کیلیے بند کر دی گئی ہے۔ بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان کے نائب ناظم جلیل محمدانی نے بتایا ہے کہ پاک ایران سرحد پر گیٹ بند کر دیا گیا ہے اور امام خمینی کی برسی چار روز تک جاری رہتی ہے اس لیے سرحد بھی کم سے کم چار دنوں تک بند رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ حفاظتی انتظامات کے طور پر کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے نو روز اور ایران کے دیگر اہم دنوں میں سرحد بند کر دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سال فروری میں ایران کے شہر زاہدان میں عزاداروں کی ایک بس پر حملے کے نتیجے میں درجن بھر لوگ ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد ایران نے پاک ایران سرحد کوئی ایک ماہ سے زیادہ عر صہ کے لیے بند کر دی تھی اور سرحد پر دیوار کی تعمیر جاری ہے۔ سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں آباد لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے خاص طور پر تجارت بند ہو جاتی ہے جس سے کاوربار متاثر ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی میں گزشتہ دنوں قائد حزب اختلاف کچکول علی ایڈووکیٹ نے پاک ایران سرحد پر دیوار کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس بارے میں ایک تحریک پر بحث کرنا چاہی لیکن بقول ان کے کورم کو جان بوجھ کر توڑا گیا۔ انہوں نے اس بارے میں پھر ایک اخباری کانفرنس میں کہا کہ اس دیوار کی تعمیر سے دونوں ممالک میں آباد بلوچوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں کوئٹہ تفتان ریلوے پٹڑی پر دھماکے29 November, 2006 | پاکستان کوئٹہ: تفتان ریلوے لائن پر دو دھماکے01 July, 2006 | پاکستان ’راشد لو، بلوچ قوم پرست دو‘28 March, 2007 | پاکستان بلوچ قوم پرست تحریک کے نئے دور کا آغاز 28 August, 2006 | پاکستان گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست17 February, 2006 | پاکستان بلوچ قوم پرستوں کو وارننگ 20 January, 2006 | پاکستان بلوچ قوم پرست تحریک کیوں ؟14 February, 2005 | پاکستان بلوچ قوم پرستی کا ارتقاء12 February, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||