BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چارسدہ: موسیقی کی دکانوں پر حملے

سی ڈیز
کچھ عرصہ سے سی ڈیز اور حجاموں کی دکانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
صوبہ سرحد کے ضلع چارسدہ میں ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں موسیقی اور فلموں کی سی ڈیز فروخت کرنے والی تقریباً بارہ دکانیں تباہ ہوئی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

چارسدہ کے ضلعی پولیس افسر فیروز شاہ نے بتایا کہ پہلا دھماکہ جمعہ کو علی الصبح تحصیل تنگی میں واقع ’واوا مارکیٹ‘ میں ہوا جس میں سی ڈیز کی دو اور چھ دیگر دکانوں کو نقصان پہنچا۔

ضلعی پولیس افسر کے مطابق دوسرا دھماکہ پرانا چارسدہ بازار میں سی ڈیز اور حجام کی دکان میں ہوا ہے، جس میں بھی چار دکانیں تباہ ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چارسدہ ملز روڈ پر سی ڈیز کی ایک دکان کے پاس نصب بم کو پولیس نے ناکارہ بنا دیا ہے۔

فیروز شاہ کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں استعمال ہونے والے بم دیسی ساخت کے تھے اور ہدف سی ڈیز اور حجاموں کی دکانیں ہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً ایک ماہ قبل سی ڈیز فروخت کرنے والوں کو بعض نامعلوم افراد کی طرف سے کاروبار بند کرنے کے دھمکی آمیز خطوط بھی ملے تھے۔

کسی نے ابھی تک بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار کیا جاسکا ہے۔

دھمکی آمیز خطوط
 ایک ماہ قبل سی ڈیز فروخت کرنے والوں کو بعض نامعلوم افراد کی طرف سے کاروبار بند کرنے کے دھمکی آمیز خطوط بھی ملے تھے
ضلعی پولیس افسر

انجمن تاجران چارسدہ کے صدر مثل خان ہشنغری نے دعویٰ کیا کہ بم دھماکوں میں بیس کے قریب دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ سی ڈیز کا کاروبار کرنے والوں کو دھمکی آمیز خطوط ملے تھے اور یہ معاملہ جب مقامی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا تو جواب ملا کہ یہ محض آپ لوگوں کا وہم ہے۔ ’لیکن آج ایک ماہ بعد سب نے دیکھ لیا ہے کہ یہ وہم تھا یا حقیقت‘۔

صوبہ سرحد اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے سی ڈیز اور ہیئر ڈریسرز کی دکانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حملے سے قبل نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط بھی ملتے ہیں۔ حکومت ان نامعلوم افراد کا سراغ لگانے میں ابھی تک ناکام ہے۔

واضح رہے گزشتہ سنیچر کو چارسدہ میں ہی وزیرِ داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی ایک ریلی پر ہونے والے خودکش حملے میں کم سے کم چوبیس افراد ہلاک اور باون زخمی ہوگئے تھے، خود وزیرِ داخلہ بھی اس حملے میں معمولی زخمی ہوئے تھے۔

باجوڑ ایجنسیپمفلٹ سے دھمکی
باجوڑ میں داڑھی اور شیو پر دھمکیاں
امن و امان خراب
سی ڈی، فلم، وی سی آر اور خواتین پر پابندی
سی ڈیطالبان ’پراپیگنڈا‘
’خودکش حملہ آور بنو، جنت میں جاؤ‘
سی ڈیز’ رقص سی ڈیز‘
پاکستان میں رقص کی سی ڈیز مقبول ہو رہی ہیں
اسی بارے میں
موسیقی کی کلاسز، احتجاج
11 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد