BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 October, 2006, 17:06 GMT 22:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موسیقی کی کلاسز، احتجاج

پاکستان میں مذہبی جماعتیں موسیقی اور ناچ گانے کی مخالف رہی ہیں
پنجاب کی یونیورسٹی میں موسیقی کی پوسٹ گریجویٹ کلاسیں شروع کرنے کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کے احتجاج میں شدت آتی چلی جارہے اور بدھ کو لاہور میں طلبہ نے دو مقامات پر ٹریفک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی پولیس کی بھاری نفری نے ٹریفک بحال کرائی۔

پنجاب یونیورسٹی میں دو تین روز پہلے ایم اے میوزیکالوجی کی کلاسوں کا اجراء ہوا ہے۔ یہ کلاسیں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی بجائے الحمرا حال میں پڑھائی جارہی ہیں۔

جماعت اسلامی کے سٹوڈنٹس ونگ، اسلامی جمعیت طلبہ کا جس کا پنجاب یونیورسٹی میں خاصا اثر رسوخ ہے موقف ہے کہ 'موسیقی کی کلاسوں کا اجراء غیر اسلامی اور نظریہ پاکستان کےخلاف ہے۔‘

پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تقریبا ایک ڈیڑھ ماہ قبل موسیقی کی پوسٹ گریجویٹ کلاسوں کے اجراء کا اعلان کیا تھا جس کے ساتھ ہی پنجاب یونیورسٹی میں اس طلبہ تنظیم کے کارکنوں نےاحتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور ہر دوسرے تیسرے روز کسی نہ کسی شکل میں احتجاج کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

 موسیقی سمیت کوئی بھی پرفارمنگ آرٹ انسان کے اندر توازن پیدا کرتا ہے اسی لیے ان کے سکول میں ابتدائی کلاس سے ہی بچوں کو میوزک پڑھایا جاتا ہے۔
وائس پرنسپل گل رخ
اس دوران طلبہ تنظیم نے کلاسوں کا بائیکاٹ بھی کرایا اور سڑکوں پر کھڑے ہوکر احتجاجی پمفلٹ اور ہینڈ بل بھی تقسیم کیے جن میں گورنر پنجاب ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل خالد مقبول کوجو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ان کلاسوں کے اجراء کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

ادھر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہر حال میں میوزک کی کلاسوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیاہے اخبار کے اشتہارات کے بعد طلبہ کو ٹیسٹ انٹرویو کے بعد میوزیکالوجی کی کلاس میں داخلے دیے گئے اور نواکتوبر سے کلاسیں شروع کی جاچکی ہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے چند کارکنوں نے الحمرا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے مظاہرے میں حصہ لینے والے طلبہ کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے تین طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج کردیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کے احتجاج کو بلا جواز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موسیقی کی کلاسوں کے اجراء کو جان بوجھ کر غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی میں موسیقی کی کلاسوں کی مخالفت کرنے والی اسلامی جمعیت طلبہ مذہب کے بارےمیں نسبتا سخت موقف رکھتی ہے۔ اس تنظیم کے عہدیدار اور کارکن عام طور پر یونیورسٹی کے پارکوں میں لڑکا لڑکی کے اکیلے بیٹھنے پر بھی اعتراض کرتے ہیں۔

مغربی تہذیب کو فروغ
 موسیقی اور پرفارمنگ آرٹ کے تحت یونیورسٹی میں غیراسلامی اور مغربی تہذیب کو فروغ دیا جارہا ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم سلمان ایوب نے کہا ہے کہ ’گورنر اور وائس چانسلر کا ایک سیکولر ایجنڈا ہے جس کے تحت موسیقی کی کلاسیں شروع کی گئی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’موسیقی اور پرفارمنگ آرٹ کے تحت یونیورسٹی میں غیراسلامی اور مغربی تہذیب کو فروغ دیا جارہا ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔‘

ایک نجی ادارے لاہور گرائمر سکول کی وائس پرنسپل گل رخ کا کہنا ہے موسیقی سمیت کوئی بھی پرفارمنگ آرٹ انسان کے اندر توازن پیدا کرتا ہے اسی لیے ان کے سکول میں ابتدائی کلاس سے ہی بچوں کو میوزک پڑھایا جاتا ہے۔

میوزک کی ایک استاد شاہدہ حسین کا کہنا ہے کہ ’موسیقی کوئی بری چیز نہیں ہے یہ انسان کو اچھا بناتا ہے اور اس کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتی ہے۔‘

یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی سیشن معمول کے مطابق جاری رہیں گے اور کسی کو رکاوٹ ڈالنےنہیں دی جائے گی۔

 زلزلے کے متاثرین دعاء کرتے ہوئےزلزلہ اور تبلیغ
زلزلے والے علاقوں میں مذہبی جماعتوں کی تبلیغ
قبائیلیکالعدم تنظیم متحرک
مالاکنڈ ڈویژن میں نفاذ شریعت محمدی متحرک
شرعی سزا ختمشرعی سزا ختم
چار مجرموں کے ہاتھ پاؤں نہیں کاٹے جائیں گے
احمدی مسجد لندناردو اخبار اور احمدی
جماعت احمدیہ کا اردو پریس پر تعصب کا الزام
اسی بارے میں
کالعدم تنظیم پھر سے متحرک
14 October, 2003 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد