BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 April, 2007, 13:03 GMT 18:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغان پناہ گزین: ایران سے پاکستان

 افغان پناہگزین
ایسے راستے ہیں جہاں سے لوگ غیر قانونی طور دونوں ممالک کی سرحد عبور کر لیتے ہیں
ایران میں پناہ گزینوں کے خلاف کارروائی کے بعد اب افغان پناہ گزین تفتان کے راستے پاکستان میں آ رہے ہیں۔ جب کہ پاکستان سے رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان سے تحصیل نائب ناظم جلیل محمدانی نے بتایا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ایران کے سرحدی علاقوں میں غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے افغان پناہ گزین تفتان کی طرف آ رہے ہیں اور گزشتہ تین دنوں میں بڑی تعداد میں پناہ گزین سرحد عبور کر کے بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ سرحد پر ایک طرف سے پناہ گزین داخل ہوتے ہیں تو دوسری طرف سے پاکستانی اہلکار انہیں واپس ایران کی طرف بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر ایسے راستے ہیں جہاں سے لوگ غیر قانونی طور دونوں ممالک کی سرحد عبور کر لیتے ہیں۔

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ پناہ گزینوں کے خلاف تاحال کوئی باقاعدہ کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے جب کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور دو دنوں میں سولہ خاندانوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے۔

دو دنوں میں سولہ خاندان
 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے اور دو دنوں میں سولہ خاندانوں کو افغانستان واپس بھیجا گیا ہے

اس کے علاوہ ضلع پشین میں افغان پناہ گزینوں کے سرخاب کیمپ میں دو افغان بچیوں کو نا معلوم افراد نے قتل کرکے لاشیں کنویں میں پھینک دیں۔

پولیس حکام کے مطابق بچیوں کی عمریں آٹھ سال اور دس سال تھیں جن میں سے ایک کا گلا کٹا ہوا تھا اور دوسری کا گلا دبا کر ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے جس مکان سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ ایک افغان پناہ گزین کا ہے اور پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
ایک سوڈانی پناہ گزین کی کہانی
25 May, 2006 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد