BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 April, 2007, 08:58 GMT 13:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاپتہ افراد کا مقدمہ، سماعت ملتوی

لاپتہ افراد سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج بھی کرتے رہتے ہیں
پاکستان کی عدالت عظمٰی نے لاپتہ افراد کے مقدمے کی سماعت وزارت داخلہ کی درخواست پر بیس اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور جسٹس میاں شاکر اللہ جان نے منگل کے روز اس مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی تفصیلی بیان تیار کرنے کے لیئے مزید ایک ہفتے کی مہلت کی درخواست منظور کر لی۔

کمرہ عدالت میں موجود لاپتہ افراد کے رشتہ دار، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ محمد ارشاد کی طرف سے وزارت داخلہ کی مزید مہلت کی درخواست پیش کیئے جانے کا سن کر رو پڑے اور شور مچانا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تاخیری حربوں کا کافی عرصے سے شکار ہیں۔

لواحقین نے عدالت سے ان افراد سے ملاقات کی درخواست بھی کی جن کے بارے میں حکومت کا کہنا تھا کہ ان کا پتہ مل چکا ہے۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تفصیلی جواب کا انتظار کرے گی جس کے بعد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے عدالت کے سامنے اس مقدمے میں فریق بننے کے لیئے درخواست دی تو عدالت نے انہیں یہ دفتر میں پیش کرنے کے لیئے کہا۔ تاہم انہوں نے بعد میں اپنی درخواست عدالت کے دفتر میں جمع کر دی۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اس نے سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کی پیش کردہ فہرستوں کے مطابق ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وزیر داخلہ آفتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ ان کی وزارت اس تمام معملے پر تفصیلی نظر ڈال رہی ہے۔

عدالت نے اس مقدمے میں آخری سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو متعلقہ وزارتوں سے جواب لے کر دائر کرنے کے لیے کہا تھا۔

اس مقدمے کی آئندہ سماعت اب بیس اپریل کو ہوگی۔

پاکستان میں لاپتہ افراد کا معملہ مشرف حکومت پر تنقید کی ایک بڑی وجہ بن گیا ہے۔ شاید اسی وجہ سے آج کل صدر جنرل پرویز مشرف ہر جسلہ عام میں اس موضوع پر حکومت کا موقف واضع کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد