سمجھوتہ، تھر: زائد سامان پر جرمانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور ہندوستان کے ریلوے حُکام نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس پر مختص شدہ حد سے زائد سامان لے جانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دونوں جانب کے ریل حُکام کا کہنا تھا یہ اقدام اس لیے اٹھایا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو سفر میں آسانی ہو۔ سمجھوتہ ایکسپریس اور تھرایکسپریس میں اکانومی کلاس کے مسافروں کو پینیتیس کلو جبکہ فرسٹ کلاس میں پچاس کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہے۔ اسلام آباد میں ہندوستان سے آئے ریلوے حُکام نے ایس آر ٹھاکر کی قیادت میں پاکستان ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید سے ملاقات کی اور بعد میں دونوں ممالک کے حکام نے سمجھوتہ ایکسپریس اور تھر ایکسپریس کے منصوبے میں تین سال کی توسیع سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس معاہدے میں یہ طے کیا گیا ہے کہ تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس میں دو دو بوگیوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس اضافے سے تقریباً ایک سو چالیس مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان کے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلوے دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لانے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور پاکستانی حُکام مسافروں کو بہتر سہولیات دینے کے لیے زیرو پوائنٹ پر ایک بہتر اور بڑا ریلوے سٹیشن بھی بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں ہندوستانی حُکام سمجھوتہ ایکسپریس کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات سے پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذریعے اُنہیں آگاہ کرتے رہیں گے۔ |
اسی بارے میں تھر ایکسپریس دس فروری سے10 December, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس کراچی سے روانہ 23 February, 2007 | پاکستان تھر ایکسپریس، تمام ٹکٹ فروخت15 February, 2007 | پاکستان تھر ایکسپریس بھارت پہنچ گئی18 February, 2006 | پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس تیار ہے27 December, 2003 | پاکستان سمجھوتہ ٹرین کے لیے بات چیت17 December, 2003 | پاکستان سمجھوتہ کے مسافر کراچی پہنچ گئے20 February, 2007 | پاکستان ’سمجھوتہ ایکسپریس پر دھماکے تخریب کاری تھی‘18 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||