BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 February, 2007, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمجھوتہ کے مسافر کراچی پہنچ گئے

پلیٹ فارم
پلیٹ فارم پر خوشی اور غم کا ملا جلا ماحول تھا
بھارت کے شہر پانی پت کے قریب مبینہ تخریب کاری کا نشانہ بننے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس کے دو سو ستر کے قریب مسافر سندھ ایکسپریس کے ذریعے منگل کی شام کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کینٹ سٹیشن پر سمجھوتہ ایکسپریس کے کراچی سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور بڑی تعداد میں مسافروں کے رشتےدار ٹرین کی آمد سے پہلے ہی پلیٹ فارم پر پہنچ چکے تھے۔

جیسے ہی سندھ ایکسپریس پلیٹ فارم پر پہنچی تو لوگوں نے بھاگ کر بوگیوں میں اپنے پیاروں کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔اس دوران پلیٹ فارم پر خوشی اور غم کا ملا جلا ماحول تھا، کچھ لوگ آنسو بہا رہے تھے کہ کچھ اپنے پیاروں کو صحیح سلامت دیکھ کر خوش ہو رہے تھے۔ ان مسافروں میں کراچی کی مسز شاہ محمد بھی شامل تھیں، جنہوں نے اپنے بچے کو زندہ بچایا تھا۔

ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہ سب کچھ حقیقت میں ہوا ہے یا خواب میں

مسز شاہ محمد نے بتایا کہ ابھی ٹرین کو دلی سٹیشن سے روانہ ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ ہوا تھا اور مسافر لیٹے ہی تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس سے آگ لگ گئی اور لوگوں نے چیخنا چلانا شروع کردیا۔ ان کے مطابق دروازے بند تھے اور لوگ ٹرین روکنے کے لیے چلا رہے تھے۔ پانی پت میں پھاٹک آنے پر کوئی پندرہ منٹ کے بعد ٹرین رک گئی اور ان کے ڈبے کا ایک دروازہ کھل گیا۔

مسز شاہ محمد نے بتایا کہ وہ دروازہ کے قریب بیٹھے تھے اس وجہ سے گاڑی کی رفتار کم ہوتے ہی انہوں نے چھلانگ لگا دی اور ان کے شوہر دو بچوں کو باہر لے کر آئے مگر دھوئیں کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بچہ گاڑی میں رہ گیا تھا، جس کو نکالنے کے لیے وہ پھر ٹرین کے ڈبے میں داخل ہوئیں اور اندھیرے اور دھویں میں بچے کو آواز دیتی ہوئی آخر کار بچے کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا ’انہیں ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ یہ سب کچھ حقیقت میں ہوا ہے یا خواب میں‘۔ انہوں نے بتایا کہ تین سکھوں نے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی مگر وہ بھی جلتی ہوئی بوگی میں پھنس کر فوت ہوگئے۔

یہ سوچ کر سٹیشن آگئی تھیں کہ شاید نام لکھنے میں غلطی ہوگئی ہے ۔

کینٹ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار مسافر محمد جمیل کی بیٹی بھی موجود تھیں، وہ سارے مسافروں کے روانہ ہونے تک وہاں موجود رہیں مگر ان کے والد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ انہوں نے بتایا کہ رشتہ داروں نے ٹیلی فون پر انہیں اطلاع دی تھی کہ ان کے والد دلی سے روانہ ہوگئے ہیں جس کے بعد سے اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کے پاس مسافروں کی جو فہرست ہے اس میں محمد جلیل تحریر ہے اس لیے وہ یہ سوچ کر سٹیشن آگئی تھیں کہ شاید نام لکھنے میں غلطی ہوگئی ہے ۔

اسی بارے میں
لاہور: لواحقین کو ویزے جاری
20 February, 2007 | پاکستان
ہلاک شدگان کی ابتدائی فہرست
20 February, 2007 | پاکستان
لواحقین کے لیے خصوصی ٹرین
19 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد