لواحقین کے لیے خصوصی ٹرین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ریلویز کے حکام کا کہنا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں متاثرہ افراد کے لواحقین اور اہلِِخانہ کو بھارت لے جانے کے لیے خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔ واہگہ سٹیشن پر متاثرہ ٹرین کی آمد کے منتظر حکام نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے عدنان عادل کو یہ بھی بتایا کہ بھارتی حکام کی جانب سے اب تک چونسٹھ ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ بوگیوں کو الگ کرنے کے بعد جو ٹرین پاکستان کی جانب روانہ کی گئی ہے اس میں پانچ سو ترپّن پاکستانی اور دو سو چار بھارتی باشندے سوار ہیں۔ ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دھماکے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پاکستان سے چلنے والی ٹرین بھارت جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جانے والی ٹرین پر ایک ہزار ایک سو بیس مسافر سوار ہیں۔ سمجھوتہ ایکسپریس ہفتے میں دو مرتبہ لاہور اور اٹاری کے درمیان مسافروں کو لاتی اور لے جاتی ہے۔ | اسی بارے میں ’دھماکوں کی تحقیقات کرائیں‘19 February, 2007 | پاکستان فون ہیلپ لائن، ویزا کی سہولت19 February, 2007 | پاکستان ’سمجھوتہ ایکسپریس تخریب کاری کا نشانہ‘19 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||