BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 February, 2007, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’دھماکوں کی تحقیقات کرائیں‘

 سمجھوتہ ایکسپریس
سمجھوتہ ایکسپریس انبالہ کے قریب ان دھماکوں کا شکار ہوئی
پاکستان کے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعہ کی فوری طور پر تحقیقات کرائی جائے۔

پیر کو بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ یہ تخریب کاری ہے۔

ٹرین دھماکے
 ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں فی الوقت کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید

تاہم انہوں نے کہا کہ ریل گاڑی میں آگ لگنے کے اصل محرکات کے بارے میں تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ریل گاڑی میں کل پانچ سو تریپن پاکستانی سوار تھے۔

انہوں نے کہا میڈیا کے مطابق چونسٹھ مسافروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ لیکن ان کے مطابق وہ ہلاک شدگان اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں فی الوقت کچھ بھی نہیں کہہ سکتے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد