واقعہ تشویش کی بات ہے: لالو | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا میں ریلوے کے وفاقی وزیر لالو پرساد یادو نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لالو پرساد یادو نے تخریب کاری کے امکان کو رد نہیں کیا اور کہا ہے کہ ایک بوگی سے سوٹ کیس میں آتشگیر سیال مادہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوٹ کیس سے ایسے میٹیریل کی چار بوتلیں ملی ہیں جسے فوراً آگ لگ سکتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں لالو پرساد یادو نے کہا کہ یہ تاثر فوری طور پر درست نہیں لگتا کہ جل کر ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن بوگیوں کو آگ لگی وہ ساتھ ساتھ نہیں بلکہ الگ الگ تھیں۔ لالو پرساد یادو کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں فکر کی بات یہ ہے کہ بظاہر تخریب کاری کے شواہد دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات فوری طور پر نہیں کہی جا سکتی کہ مرنے والے کون تھے اور ان کا تعلق کہاں سے تھا۔ | اسی بارے میں سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے: 64 ہلاک18 February, 2007 | پاکستان تھر ایکسپریس تئیس دسمبر سے03 November, 2006 | پاکستان پاک بھارت ریل رابطہ بحال15 January, 2004 | پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس روانگی کے لئے تیار14 January, 2004 | صفحۂ اول سمجھوتہ ٹرین کے لیے بات چیت17 December, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||