فون ہیلپ لائن، ویزا کی سہولت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں قائم بھارتی ہائی کمیشن نے سمجھوتہ ایکسپریس میں آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک اور زخمی ہونے والے مسافروں کے رشتہ داروں کو بھارت جانے کے لیے فوری طور پر ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہائی کمیشن کے ترجمان سنجے ماتھر کے مطابق لاہور میں انڈین ائرلائن کے دفتر میں ہائی کمیشن نے عارضی ویزہ کاؤنٹر قائم کیا ہے۔ ہائی کمیشن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرہ مسافروں کے بارے میں معلومات کے لیے ’ہیلپ لائن‘ بھی قائم کی گئی ہے۔ معلومات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد میں مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 55۔0512206950 (پانچ لائنیں) 78۔0512828377 (دو لائنیں) 03008508329 بیان میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں ڈیوس روڈ پر واقع گرینڈ ہوٹل میں عارضی ویزا مرکز بھی قائم کیا جارہا ہے اور وہاں موبائل نمبر 03455514576 یا لینڈ لائن 0426360014 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک شدگاں اور زخمیوں کے ناموں کی فہرست بھی مرتب کی جارہی ہیں اور توقع ہے کہ جلد یہ فہرست جاری ہوگی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس سے پاکستان آنے والے پانچ سو تریپن مسافروں میں سے زیادہ تر کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔ ادھر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن عارضی ویزا کے لیے کراچی میں بھی ایک کاؤنٹر قائم کرے۔ ان کے مطابق انہوں نے بھارتی ہائی کمیشن سے اس بارے میں رابطہ بھی کیا ہے۔ لیکن ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عملہ کم ہے اور کراچی میں کاؤنٹر قائم کرنا فی الوقت ممکن نہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کے رشتہ داروں کو ویسے بھی لاہور سے ہی بھارت جانا ہوگا اس لیے لاہور میں ویزہ کاؤنٹر پہلے ہی موجود ہے۔ واضح رہے کہ بھارت سے پاکستان آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس میں عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کے بعد آگ لگنے سے دو بوگیاں جل گئیں اور ان میں سوار مسافروں میں سے چھیاسٹھ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ | اسی بارے میں ’دھماکوں کی تحقیقات کرائیں‘19 February, 2007 | پاکستان واقعہ تشویش کی بات ہے: لالو19 February, 2007 | انڈیا سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے، 66 ہلاک18 February, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||