تھر ایکسپریس دس فروری سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان معطل مسافر ٹرین تھر ایکسپریس چھ ماہ کی بندش کے بعد دس فروری سے چلنی شروع ہو جائے گی۔ یہ اعلان لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک پریس کانفرنس کےدوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے مونا باؤ (راجستھان) اور کھوکھرا پار (سندھ) کے درمیان معطل ٹرین کو دس فروری سے شروع کرنے کے لیے کہا ہے۔ تھر ایکسپریس اس سال سترہ فروری سے شروع کی گئی تھی جس کو اگست میں بھارت نے یہ کہہ کر بند کردیا تھا کہ بارشوں کے باعث جودھ پور مونا باؤ ریل پٹری زیر آب آگئی ہے جس کی مرمت کرنی پڑے گی۔ گزشتہ ماہ بھارت اور پاکستان کے ریلوے حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان ٹرین رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے دلی میں مذاکرات کیے تھے جس میں بھارتی حکام نے تیئس دسمبر سے تھر ایکسپریس دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ٹرین چلانے کے لیے حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی تھی۔
دونوں ملکوں کے درمیان مونا باؤ اور کھوکھرا پار کے درمیان مال بردار ٹرین چلانے پر بھی بات چیت ہوئی تھی لیکن پاکستان نے اسے شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر نہیں کی کیونکہ پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کی جانب ایسی ٹرین چلانے کے لیے ریلوے کے ضروری انتظامات موجود نہیں ہیں۔ کراچی اور سندھ میں مقیم تقسیم شدہ مسلمان خاندانوں کے لیے بھارت میں مقیم اپنے رشتے داروں سے ملنے جانے کے لیے اہمیت کی حامل تھر ایکسپریس اس سال فروری میں اکتالیس سال کی بندش کے بعد بحال کی گئی تھی تاہم چھ ماہ بعد |
اسی بارے میں تھر ایکسپریس تئیس دسمبر سے03 November, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس: دو ماہ کے لیئےمعطل 14 September, 2006 | پاکستان تھرایکسپریس: ’معطلی حیران کن‘24 August, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس حیدرآباد سے 04 August, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس: ہفتے میں دوبار 08 July, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس بھارت پہنچ گئی18 February, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس واپس پہنچ گئی18 February, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس: 40 فیصد ٹکٹ واپس16 February, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||