تھر ایکسپریس حیدرآباد سے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی سے براستہ کھوکھراپار بھارت جانے والی تھر ایکسپریس جمعہ کو کراچی کے بجائے حیدرآباد سے چلے گی۔ کراچی اور حیدرآباد کے درمیاں رن پٹھانی کے مقام پر ریلوے کا پل برساتی نالے میں بہہ جانے کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک ریلوے ٹریفک تاحال بند ہے۔ ریلوے حکام نے جمعرات کو فیصلہ کیا کہ ریلوے کا نظام درہم برہم ہونے باوجود تھر ایکسپریس کو شیڈول کے مطابق چلایا جائےگا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ریلوے لنک جمعہ کی شام کو بحال ہونے کی امید ہے اور آزمائشی طور پر عارضی پل سے ٹرین بھی گزاری جائےگی تاہم بھارت کے لیئے چلنے والی ٹرین کے لیئے کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا۔ اب کراچی سے مسافروں کو بذریعہ بس حیدرآباد لایا جائےگا جبکہ کراچی ریلوے سٹیشن سے عملے کو بھی حیدرآْباد سٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کو حیدرآباد سے گاڑی کی روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ مسافروں کو کراچی سے حیدرآباد تک بذریعہ بس لایا جائے گا جس کے لیئے مزید وقت درکار ہوگا۔ سپرنٹنڈنٹ ریلوے کراچی سید ناصر زیدی کا کہنا ہے کہ اگر سنیچر تک ریلوے کا متبادل رُوٹ نہیں بنتا تو بھارت سے آنے والی ٹرین بھی حیدرآباد آئے گی جہاں سے مسافروں کو بذریعہ بس کراچی پہنچایا جائےگا۔ | اسی بارے میں سندھ بارش:65 ماہی گیر لاپتہ 03 August, 2006 | آس پاس سندھ بارش: بچوں سمیت سولہ ہلاک31 July, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس: ہفتے میں دوبار 08 July, 2006 | پاکستان ٹکٹ پالیسی: انڈین مسافر پریشان 02 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||