BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تھر ایکسپریس: ہفتے میں دوبار

گزشتہ سنیچر کو500 مسافروں کو تھر ایکسپریس میں سوار ہونے سے روک دیا گیا
کراچی سے موناباؤ جانے والی تھر ایکسپریس میں مسافروں کے رش کے باعث پاکستان کے ریلوے حکام نے وزارت خارجہ کو ہفتے میں دوبار ٹرین چلانے کی تجویز دی ہے۔

کراچی میں سنیچر کو محکمہ ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تھر ایکسپریس کے مسافروں کو کافی تکلیف ہے لوگ زیادہ اور جگہ کم ہے۔ ان کے مطابق لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بھر کر جا رہے ہیں اس لیئے دونوں ممالک کی خارجہ وزارتوں کو بیٹھ کر اس پر کام کرنا چاہیئے کہ ایک ٹرین بڑھائی جائے یا ایک بوگیوں کا اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو اس سے آگاہ کردیا ہے اب یہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کا مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال سترہ فروری سے کھوکھرا پار موناباؤ ریلوے سروس بحال ہونے کی بعد پاکستان اور بھارت کی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کے آنے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لیکن تھر ایکسپریس میں ساڑھ تین سو مسافروں کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے رش بڑھ گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ کوئٹہ قندھار ریلوے منصوبہ صرف افغانستان حکومت کے گرین سگنل کا منتظر ہے۔ ہم نے سارا سامان کوئٹہ پہنچا دیا ہے اگر وہ آج سگنل دیں ہم کل کام شروع کردیں گے۔

پاک چین ریلوے رابطے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ چین اپنی ریلوے کو پاکستان کی سرحد تک لا رہا ہے ہم یہاں سے لائن لے کر جائیں گے جس کی فزیبلٹی کے لیئے ہم نے پیشکشیں منگوائی ہیں۔

پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے یہ بھی اعلان کیا کہ چوبیس جون سے کراچی اور لاہور کے درمیان ایک نان اسٹاپ ٹرین بھی چلائی جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ قانون جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس کے تحت بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافر کو تین دن قید میں رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریلوے نے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت روزانہ چار لاکھ روپے کی رکوری ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تھر ایکسپریس کراچی سے روانہ
17 February, 2006 | پاکستان
تھر ایکسپریس واپس پہنچ گئی
18 February, 2006 | پاکستان
تھر ایکسپریس بھارت پہنچ گئی
18 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد