BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 February, 2006, 15:19 GMT 20:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تھر ایکسپریس: 40 فیصد ٹکٹ واپس

 کراچی
پہلی ٹرین جمعہ کے روز کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کھوکھروپار کے لیئے روانہ ہوگی۔
پاکستان سے براستہ کھوکھرا پار بھارت جانے والی تھر ایکسپریس کی روانگی سے اڑتالیس گھنٹے قبل مسافروں نے چالیس فیصد ٹکٹ واپس کردیئے ہیں۔

پاک بھارت میں انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے بعد چالیس برس کے بعد پہلی ریل جمعہ کی شب گیارہ بجے کراچی کے کینٹ ریلوے سٹیشن سے کھوکھراپار کے لیئے روانہ ہوگی۔

تھر ایکسپریس کے بکنگ سپروائیزر محفوظ الرحمان نے بی بی سی کو بتایا کہ چالیس فیصد ٹکٹ واپس کیے گئے ہیں اب لوگ ٹکٹ لینے نہیں بلکہ واپس کرنے آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فرسٹ کلاس سلیپر اور اکانومی کلاس کے کل تین سو اٹھانوے ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔جس میں سے اڑتالیس گھنٹہ قبل چالیس فیصد لوگ ٹکٹ واپس کرگئے ہیں جن کی دس فیصد کٹوتی کے بعد رقم واپس کی گئی ہے۔

بکنگ سپروائیزر کا کہنا تھا وہ لوگ جن کے ویزہ نہیں ہوئے ہیں وہ ہی لوگ ٹکٹ واپس کر رہے ہیں۔ ٹرین کی روانگی تک ٹکٹ واپس کیے جاسکتے ہیں۔

ٹکٹ واپس کرنے والے ایک نوجوان حبیب عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے والدہ اور بڑے بھائی اجمیر شریف جانا چاہتے تھے مگر ویزہ نہیں مل سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی کہ کراچی میں بھارتی سفارتخانہ کھل جائے گا اور آسانی سے ویزے ملے سکیں گئے مگر ایسا نہ ہوا۔

حبیب عالم نے بتایا کہ ان کی والدہ پندرہ برس کے بعد اپنے بھائی سے ملنے کے لیئے جارہی تھیں۔ اب جب کراچی سے ویزے ملیں گے تو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کو پہلے سفارتخانے کھول کر بعد میں ٹرین چلانی چاہیے تھی۔

سندھ حکومت کے ترجمان صلاح الدین حیدر کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین سروس فوری طور پر آرام دہ نہیں ہوگی مگر چھ سات ماہ کے بعد اس میں ایک بہتر سروس کی تمام آرائش دستیاب ہوں گیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیا ٹریک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کچھ تکالیف کا سامنا کرنا پڑیگا۔ اس ٹرین میں اے سی بوگی بھی نہیں ہوگی۔ جبکہ ٹرین کی رفتار پینتیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

ٹرین کی روانگی سے قبل کراچی کینٹ سٹیشن کی عمارت کے داخلے پر رنگ و روغن کیا گیا ہے جبکہ بجلی کے قمقمے سجائے گئے ہیں۔

کینٹ سٹیشن کے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کے روز تھر ایکسپریس کے ڈرائیور اور گارڈ کا فیصلہ ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد