زیروپوائنٹ پر میلے کی تیاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت کے مابین کھوکراپار سرحد کھلنے کی خوشی میں امن کارکنان نے سرحد کے دونوں اطراف میلے کے انعقاد کا اعلان کا ہے۔ امن مارچ اور امن میلہ کے نام سے ہونے والی اس تقریب کے لیے ہفتے کو حیدرآباد میں ایک ریلی نکالی گئی۔ جس میں شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں زیرو پوائنٹ پر میلے اور مارچ کی اجازت دی جائے۔ پاک انڈیا پیپلز فورم فار پیس اینڈ ڈیموکریسی کی سکریٹری جنرل انیس ہارون کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر حکومت امن عمل میں سنجیدہ ہے تو ہماری درخواست منظور کی جائیگی اگر حکومت اس کو رد کرتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی امن میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اس پار جاتو نہیں سکیں گے مگر سرحد کے اس پار سے ہاتھ ہلا کر انہیں خوش آمدید ضرور کہیں گے۔ اس میلے کے منتظم ایڈووکیٹ ظفر راجپوت نے بی بی سی کو بتایا کہ اس طرف راجستھان میں بی جی پی کی حکومت ہے جنہوں نے میلے کی اجازت دے دی ہے۔ اس وجہ سے وہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس ہمیں اجازت نہیں ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تئیس دسمبر کو میرپورخاص سے کھوکراپار کے لیے روانہ ہونگے۔ اس میلے میں آس پاس کے لوگ بھی شریک ہو رہے ہیں۔ جبکہ میلے میں مقامی تھری فنکار فن کا مظاہرہ کرینگے۔ سرحد کے دونوں طرف سے تحائف، پھولوں اور مٹھائی کا تبادلہ کیا جائیگا۔ ظفر راجپوت کے مطابق بھارت کی طرف تو روڈ بھی ہے اور پانی بھی لیکن ہماری طرف تو نہ روڈ ہے نہ ہی پانی۔ اس کے باوجود ہم اس میلے کا انعقاد کرینگے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اجازت نہ ملی تو ان کا کہنا تھا کہ پھر بھی ہم کوشش کرینگے۔ جب ان سے معلوم کیا گیا کہ کیا اس سے پہلے بھی ایسی کوئی کوشش کی گئی تھی تو انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال پندرہ اگست کو ایسے پروگرام کا پلان تھا مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے اس پر عمل نہ ہوسکا تھا۔ | اسی بارے میں دلی میں پاک انڈیا پیپلز فورم26 February, 2005 | پاکستان ’خواتین کے عالمی اعلامیے‘ پاکستان میں27 July, 2005 | پاکستان پاک بھارت: شپنگ کا نیا معاہدہ10 December, 2005 | پاکستان کشمیر: پاک بھارت موقف برقرار12 November, 2005 | پاکستان پاک بھارت فضائی رابطوں پر مذاکرات27 September, 2005 | پاکستان پاک بھارت: جامع مذاکرات31 August, 2005 | پاکستان جوہری امور، پاک بھارت مذاکرات05 August, 2005 | پاکستان سر کریک: پاک بھارت مذاکرات 28 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||