BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 February, 2005, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی میں پاک انڈیا پیپلز فورم

واہگہ
پاک انڈیا پیپلز فورم کی بنیاد دس سال پہلے دلی میں ہی رکھی گئی تھی
پاک انڈیا پیپلز فورم کا اجلاس بھارت کے دارالحکومت دلی میں شروع ہوچکا ہے لیکن اس فورم کی صوبہ سرحد شاخ نے شکایت کی ہے کہ اس کے درجنوں کارکنوں کو ویزے جاری نہ کئے جانے سے وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے ہیں۔

اگرچہ سماجی و سیاسی کارکن افراسیاب خٹک کی سربراہی میں صوبہ سرحد سے ساٹھ افراد کا ایک وفد دلی میں شروع ہونے والے پاک انڈیا پیپلز فورم کے اجلاس میں شریک ہے لیکن بڑی تعداد میں اساتذہ، طالب علم، صحافی اور تاجر بھارت کی جانب سے ویزے نہ ملنے کی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

اس کی وجہ پاک انڈیا فورم کی سرحد شاخ کے مطابق ناصرف فورم کی اپنی بدانتظامی کے علاوہ بھارتی حکومت بھی ہے۔

فورم کے صوبائی جنرل سیکٹری قیصر خان کا کہنا تھا کہ فورم کی پنجاب شاخ نے تو اپنے تمام کاکنوں کے ویزے لگوا دیے لیکن دیگر صوبوں کی شاخوں کو نظر انداز کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے عوام کی سطح پر رابطے استوار کرنے کے لیے پاک انڈیا پیپلز فورم کی بنیاد دس سال پہلے دلی میں ہی رکھی گئی تھی۔ اس سال اس اجلاس کے ایجنڈے پر کشمیر، دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے اور نصابی کتب میں نفرتیں ختم کرنے جیسے موضوعات پر قائم کمیٹیوں کی رپورٹوں پر غور کرنا ہے۔

البتہ بڑی تعداد میں سرحد سے شمولیت نہ ہونے سے اس فورم کی سرحد شاخ کو شدید ناراضگی ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد