BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 December, 2005, 07:17 GMT 12:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
زیرو پوائنٹ پرسٹیشن کی تجویز

مونا باؤ ریلوے سٹیشن
انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے بعد اس روٹ کو بند کردیا گیا تھا
بھارت اور پاکستان کے مابین کھوکراپار مونا باؤ ریلوے سروس کی بحالی کے لیے ٹریک بچھانے کا کام اس ماہ میں مکمل ہوجائےگا جبکہ حتمی مذاکرات کے لیے پاکستان سے ایک وفد بائیس دسمبر کو نئی دہلی روانہ ہورہا ہے ۔

انیس سو پینسٹھ کی جنگ کے بعد اس روٹ کو بند کردیا گیا تھا۔ ریلوے کے وفاقی وزیر میاں شمیم اختر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کھوکرا پار کے بجائے تین کلو میٹر آگے زیرو پوائنٹ پر ریلوے سٹیشن بنانے کی تجویز ہے۔ جہاں دیگر انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

میاں شمیم کا کہنا تھا کہ جو وفد نئی دہلی جا رہا ہے وہ طے کرےگا کہ کسٹمز اور امیگریشن کے مسائل کیسے حل کیے جائیں اور کتنی گاڑیاں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اکتیس جنوری کو اس روٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ صدر پرویز مشرف یا وزیراعظم شوکت عزیز اس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نےامید ظاہر کی کہ مقرر تاریخ تک سروس شروع ہوجائےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگوں کو ایک بڑا فاصلہ طے کرکے واہگہ کے ذریعے بھارت جانا پڑتا ہے۔ کھوکراپار کے بعد یہ راستہ کم ہوجائےگا۔

دوسری جانب وفاقی سیکریٹری داخلہ کمال شاہ نے بتایا کہ کسی بھی دہشتگری، تخریب کاری یا مشتبہ لوگوں کی آمدرفت روکنے کے لیے بارڈر پر ریلوے سٹیشن بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ دونوں طرف بارڈر پر مسافروں کو اتارا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مسافروں کے لیے سرحد پر شیلٹرز بنائے جائیں گے۔ سروس شروع ہونے کے بعد سکیورٹی کے تمام ممکنہ انتظامات بھی کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بھارت کے ہائی کمشنر شیو شنکر مینن نے بدھ کو بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھوکرا پار روٹ کھولنے کے لیے تمام تر انتظامات کیے جا رہے ہیں اور انہوں نےامید ظاہر کی کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں سروس شروع ہوجائےگی۔

کراچی ہائی کمیشن سے ویزے جاری کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عمارت کی مرمت کا کام مکمل کیا جارہا ہے اور جنوری سے ویزوں کا اجراء شروع کیا جائےگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد