BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 17 February, 2006, 19:45 GMT 00:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تھر ایکسپریس کراچی سے روانہ

تھر ایکسپریں
کراچی سٹیشن کو روشنیوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا (فوٹو:ریاض سہیل)
پاکستان اور بھارت کے درمیان اکتالیس سال بعد کھوکراپار کے راستے چلنے والی ٹرین سروس جمعہ کی رات بحال ہو گئی۔

تھر ایکسپریس کہلانے والی یہ ٹرین سروس کراچی سے ہفتے میں ایک بار چلے گی۔ یہ ٹرین جمعہ کو رات گیارہ بجے روانہ ہوا کرے گی اور دوسرے دن دو پہر کو مونا بھاؤ پہنچا کرے گی۔

ٹرین سروس کے افتتاح کے موقع پر کراچی کے ٹرین سٹیشن پر رنگا رنگ روشنیاں لگائی گئی تھیں اور ٹرین کو جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

ٹرین پر کئی مسافر ٹکٹ خریدنے کے باوجود اس لیے سفر نہ کر سکے کہ ان کے پاس بھارت کا ویزا نہیں تھا۔

سٹیشن پر اس موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ دونوں شریک تھے۔

سٹیشن پر گورنر سندھ کی جماعت ایم کیو ایم کی جھنڈے لگے ہوئے تھے، اور پارٹی کارکنان جماعت کے قائد الطاف حسین کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جس سے یہ تاثر مل رہا تھا کہ یہ پورا ایم کیو ایم کا ہی شو ہے۔

کرایہ
تھر ایکسپریس تین سو اسی کلوٹر کا فیصلہ چودہ گھنٹے میں طے کر کے مونا بھاؤ پہنچے گی۔ اس کا کرایہ تین سو نوے روپے فی کس ہے ۔

ریل گاڑیکھوکراپر ٹرین
راجا کی ریل سے تھر ایکسپریس تک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد