تھر ایکسپریس: دو ماہ کے لیئےمعطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور بھارت میں کھوکھرا پار موناباؤ کے درمیان چلنے والی ریل ’تھر ایکسپریس‘ کی آمدرفت مزید دو ماہ کے لیئے معطل کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے قبل سخت بارشوں کے باعث جودھپور موناباؤ ٹریک زیر آب آنے کی وجہ سے بھارتی حکام نے چار ہفتوں کے لیئے تھر ایکسپریس کی آمدرفت بند رکھنے کے فیصلے سے پاکستان حکومت کو آگاہ کیا تھا۔ بھارت کے ریلوے حکام نے پاکستان کے حکام کو لکھے ایک خط کے ذریعے مزید آٹھ ہفتے کے لیئے ریل سروس معطل کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ کراچی ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ میر محمد خاصخیلی نے بتایا کہ پاکستان ریلوے بورڈ کو بھارتی حکام کا خط موصول ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مزید دو ماہ کھوکھروپار سے موناباؤ جانے والی تھر ایکسپریس کی آمدو رفت معطل رہےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت میں دو طرفہ معاہدے کے تحت کھوکھراپار موناباؤ روٹ پر دونوں ممالک باری باری چھ چھ ماہ تک ٹرین چلائیں گے۔ پاکستان کی طرف سے چھ ماہ تک ریل سروس چلائی گئی تھی اب باری بھارت کی تھی۔ کراچی کے نزدیک رن پٹھانی ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے بعد بھی پاکستان کے ریلوے حکام نے حیدرآباد سے تھرایکسپریس سروس میں تعطل نہیں آنے دیا تھا۔ ہندوستان کے تھرایکسپریس کی چار ہفتوں کے لیئے معطلی کے فیصلے پر پاکستان کے ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے بھارتی حکام کو یہ تجویز دی تھی کہ اگر ہندوستان بسوں کے ذریعے پاکستانی مسافروں کو اپنی جانب واقع زیرو پوائنٹ پر لے آئے تو آگے سے پاکستان کے ریلوے حکام انہیں ریل کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں تھر ایکسپریس کراچی سے روانہ17 February, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس واپس پہنچ گئی18 February, 2006 | پاکستان تھر: چوڑہ، گھاگھرا پہننے کا رواج ختم 07 July, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس: ہفتے میں دوبار 08 July, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس حیدرآباد سے 04 August, 2006 | پاکستان تھرایکسپریس: ’معطلی حیران کن‘24 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||