سمجھوتہ ایکسپریس تیار ہے عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
 | | سمجھوتہ ایکسپریس دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ چلنا شروع ہوگی | |
پندرہ جنوری سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ریل گاڑی سمجھوتہ ایکسپریس کو چلانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ چلنا شروع ہوگی۔ پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس ایک ہفتہ میں دو دن سوموار اور جمعرات کو چلا کرے گی۔ یہ ریل لاہور اسٹیشن سے صبح آٹھ بجے ہندوستان کے سرحدی اسٹیشن اٹاری کے لیے روانہ ہوا کرے گی جبکہ اسی روز سہ پہر اڑھائی بجے اٹاری سے لاہور کے لیے روانہ ہوا کرے گی۔ مسافر لاہور اسٹیشن سے ٹکٹ لے سکیں گے جبکہ سامان کی نقل وحمل کے لیے ریلوے ہیڈکوارٹر کے ایڈیشنل مینیجر سے رابط کرنا پڑے گا۔ |