| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ریل رابطے کی بحالی کا امکان
بھارت نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ریل سروس بحال کرنے کے لئے اسی ماہ بات چیت کا آغاز کیا جائے۔ بھارت کے نئے سیکرٹری خارجہ شاشانک نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ تقریباً دو سال پہلے بند ہونے والے ٹرین رابطے کو بحال کرنے کے لئے تکنیکی مذاکرات دسمبر کی اٹھارہ تاریخ سے شروع ہو سکتے ہیں۔ دسمبر سن دو ہزار ایک میں بھارتی پارلیمان پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے اس کی ذمہ داری پاکستانی انتہا پسند گروہوں پر عائد کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان بس، ریل اور فضائی رابطے منقطع کر دیے تھے۔ پچھلے ماہ لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کے بعد سے دونوں کے باہمی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور ابھی پیر کے روز ہی بھارت اور پاکستان نے یکم جنوری سے فضائی رابطہ بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||