BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 28 March, 2007, 18:32 GMT 23:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیخ عادل کے طبی معائنے کا حکم

اسلم شیخ درخواست کے ساتھ
شیخ عادل کے بڑے بھائی شیخ اسلم جیل میں بد سلوکی کی تحریری درخواست کے ساتھ
حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر شیروانی نے سنٹرل جیل حیدرآباد میں قید امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم شیخ عادل کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ حکم انہوں نے شیخ عادل کے بڑے بھائی شیخ اسلم کی تحریری درخواست پر جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھائی پر جیل میں شدید تشدد کیا جا رہا ہے اور ان کا سر بھی مونڈھ دیا گیا ہے۔

درخواست میں انہوں نے کہا کہ اپنی ہمشیرہ کے ساتھ شیخ عادل سے منگل کو جیل میں ملاقات کی تو دیکھا کہ وہ بری طرح زخمی ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق شیخ عادل سے زخمی ہونے کے باوجود جیل میں مشقت کرائی جا رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ مظفر عالم صدیقی اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ نعیم غوری سے شکایت کی کہ تو انہوں نے کہا کہ حساس اداروں کے حکم پر شیخ عادل کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اس لیے وہ مجبور ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے

رپورٹ تیس مارچ کو پیش کریں
 جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کیاگیا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ وہ شیخ عادل کا طبی معائنہ کروائیں اور اس کی رپورٹ تیس مارچ کو عدالت میں پیش کریں
جیل سپرنٹنڈ نٹ کو نوٹس جاری کیا ہے اور حکم دیا کہ وہ شیخ عادل کا طبی معائنہ کروائیں اور اس کی رپورٹ تیس مارچ کو عدالت میں پیش کریں۔

شیخ عادل اور ان کے ساتھی ملزمان سلمان ثاقب اور فہد نسیم کو ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد نے سال دو ہزار دو میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ مقدمے کے مرکزی کردار شیخ عمر کو سزائے موت سنائی تھی۔

شیخ عمر نے بھی والد شیخ سعید کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو تحریری شکایت کی تھی کہ ان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، جس پر فاضل جج نے سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالوحید شیخ کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

اسی بارے میں
ملزم کراچی پولیس کے حوالے
04 August, 2005 | پاکستان
عمر شیخ اسلام آباد منتقل
18 January, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد