BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 March, 2007, 23:59 GMT 04:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بیروزگاری کے باعث خود کشی

 مظفر آباد
زلزلے کے بعد مظفر آباد کی ایک تصویر
پاکستان کے زیر ِانتظام کشمیر کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے۔ اس واقعہ کے بعد باغ میں یہ مطالبہ زور پکڑ گیا کہ امدادی ادارے مقامی مردوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کریں۔


پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں زلزے سے متاثرہ علاقے باغ شہر کے نوجوان دانش آزاد نے پولیس کے مطابق پیر کی صبح ریوالور سے اپنے سر میں گولی ماری اور شدید زخمی ہوگیا۔ بعد میں وہ اسی روز اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دانش کے گھر والوں کی طرف سے درج کرائی گئی روپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دانش بے روزگاری کی وجہ سے پریشان تھا اور تنگ آکر اس نے خود کشی کی۔

اس مبینہ خود کشی کی باز گشت منگل کو باغ میں ہونے والے ایک جلسے میں سنائی دی جہاں بے نظیر بھٹوں کی پیپلز پارٹی کے رہنما اور کشمیر کے اس علاقے کی قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سردار قمرالزماں نے ہزاروں لوگوں کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے امدادی تنظیموں سے کہا کہ وہ مقامی مردوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی امدادی تنظیمیں مقامی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمتیں دیتے ہیں اور بھاری معاوضوں پر مردوں کو پاکستان کے دوسرے علاقوں سے یہاں لایا جاتا ہے اور مقامی مردوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

قمرالزماں کو مقامی خواتین کی نوکریوں پر اعتراض نہیں ہے لیکن ان کا موقف یہ ہے کہ جہاں امدادی تنظیمیں مقامی خواتین کو نوکریاں فراہم کرتی ہیں وہیں وہ مقامی مردوں کو بھی ملازمتیں دیں۔

غیر سرکاری تنظیموں کو دھمکی
 جو امدادی تنظیمیں مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ مقامی کشمیری نوجوان مردوں کو نہیں رکھیں گی انہیں ایک ماہ کے بعد باغ سے باہر نکال دیا جائے گا

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے زلزے سے متاثرہ علاقوں میں لگ بھگ ایک سو ملکی اور غیر ملکی امدادی تنظیمیں کام کر رہی ہیں اور ان میں سینکڑوں مقامی خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ جو امدادی تنظیمیں مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ مقامی کشمیری نوجوان مردوں کو نہیں رکھیں گی انہیں ایک ماہ کے بعد باغ سے باہر نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے باغ شہر میں ہونے والی مبینہ خودکشی کا ذمہ دار بلاواسطہ طور پر امدادی تنظیموں کو ٹھہرایا اور کہا کہ اگر خودکشی کرنے والے نوجوان کو نوکری ملی ہوتی تو آج اس کے گھر میں ماتم نہ ہوتا۔

بعض امدادی تنظیمں کہتی ہیں کہ انہوں نے زیادہ تر مقامی مرد بھرتی کیے ہیں لیکن اقوام کی اداروں کے ساتھ ساتھ بعض ایسی ملکی اور غیر ملکی امدادی تنظیمیں ہیں جن میں کام کرنے والے غیر مقامی مرد زیادہ ہیں اور وہ یہ ادارے دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
کشمیر: ہزاروں کی بجلی کٹ گئی
27 December, 2006 | پاکستان
جنہیں زلزلہ اپاہج کر گیا
29 September, 2006 | پاکستان
زلزلہ متاثرین پر مزید جھٹکے
04 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد