BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 March, 2007, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حکومتی دعوے، NGOs اور ڈرامے

ویمن این جی او
این جی اوز خواتین پر مظالم روکنے میں ناکامی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ’یوم خواتین‘ منایا جا رہا ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں جہاں حکومتی سطح پر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں وہاں سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی سیمینار، واک اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بیشتر اخبارات میں بڑے بڑے اشتہارات شائع کیے گئے ہیں، جن میں حکومتی اقدامات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں اور حسب معمول پاکستان میں اینٹیں بنانے والی اور گھاس اٹھائے خواتین کی تصاویر بھی اخبارات میں شائع کی گئی ہیں۔

ماضی کی طرح اس بار بھی حکومت کی جانب سے جہاں صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کو مردوں کے برابر مقام دینے اور عوامی سطح پر نمائندگی دینے کے بلند و بانگ دعوے سننے کو مل رہے ہیں وہاں حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں یعنی این جی اوز کی جانب سے خواتین پر مظالم روکنے میں ناکامی کے بارے میں حکومت پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

پھر وہی تصاویر
 حسب معمول پاکستان میں اینٹیں بنانے والی اور گھاس اٹھائے خواتین کی تصاویر بھی اخبارات میں شائع کی گئی ہیں

خواتین کے حقوق کے حوالے سے مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں دوپہر کے بعد ہوگی، جس میں تقریروں کے ساتھ موسیقی اور رقص کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ بعض این جی اوز کی جانب سے سہ پہر کو ایک واک منعقد کی جائے گی اور بعد میں موضوع کی مناسبت سے سٹیج ڈرامے بھی دکھائے جائیں گے۔

فائیو سٹار ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر منعقد ہونے والی ان خصوصی تقریبات اور اشتہارات پر ایک محتاط اندازے کے مطابق دس کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے ہو نگے۔

پاکستان کے دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کے مسائل شہروں میں رہنے خواتین کی نسبت زیادہ گھمبیر ہیں۔ گزشتہ کچھ روز میں یہ خبریں بیشتر اخبارات کی زینت بن چکی ہیں کہ صوبہ سرحد میں باجوڑ، مردان اور دیگر علاقوں میں سخت گیر اسلامی سوچ رکھنے والے گروہ مخلوط تعلیم کے اداروں کے سربراہوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ لڑکے اور لڑکیوں کی مخلوط تعلیم کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو وہ ان کے ادارے کو بم سے اڑا دیں گے۔

اس کے علاوہ قبائلی علاقوں سے یہ خبریں بھی شائع ہوچکی ہیں کہ وہاں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں کہ چھٹی اور ساتویں کلاس کی بچیوں کو سکول نہ بھیجا جائے ورنہ وہ سکول میں خود کش حملہ کر کے سب کو مار دیں گے۔

خاتونسیاسی مصلحت
عورتوں کے حقوق میں رکاوٹ، ملا ملٹری اتحاد
خاتونجب چاہے قابو کرلو
حقوق نسواں بل حکومت کا ایک اور ’معرکہ‘
امن و امان خراب
سی ڈی، فلم، وی سی آر اور خواتین پر پابندی
خواتینجائیں تو جائیں کہاں
’خواتین کی ملازمتوں سے سماجی ڈھانچہ متاثر‘
اسی بارے میں
سندھ: ’475 خواتین کا قتل‘
28 December, 2006 | پاکستان
نسواں قانون، ماڈریشن کی جیت
08 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد