عورتوں کی عالمی دن پر کراچی ریلی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں خواتین تنظیموں نے’عورتوں کے عالمی دن‘ پر مشعل بردار ریلی نکالی، جس کی قیادت مختاراں مائی نے کی۔ عورت فاونڈیشن اور ویمن ایکشن فورم کی زیر انتظام یہ ریلی پریس کلب سے شروع ہوئی اور مولانا دین محمد وفائی روڈ سے ہوتے ہوئی واپس اس جگہ اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں اوباوڑو میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والے نسیمہ لبانو، کائنات سومرو بھی موجود تھیں۔ خواتین نے ہاتھوں میں مشعل اور موم بتیاں اٹھائی ہوئی تھیں اور وہ خواتین کی جدودجہد کے گیت گا رہی تھیں۔ دنیا بھر کی خواتین میں مزاحمت اور جدو جہد کی علامت بننے والی مختاراں مائی نے کہا کہ عورتوں کو اپنے حقوق لینے کے لیے خود باہر نکلنے ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان سے پیش آنے والے واقعے کو پانچ سال گزر چکے ہیں مگر انہیں ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے۔ کیونکہ ملزموں کو سزا نہیں ملی ہے۔ مختاراں مائی کا کہنا تھا کہ اب خواتین میں شعور آ رہا ہے پہلے ریپ کے واقعات کو دبایا جاتا تھا مگر شعور آنے، میڈیا اور این جی او ز کی مدد کی وجہ سے یہ واقعات سامنے آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین جب ساتھ ہوتی ہیں تو ہمت بڑہتی ہے۔ اس موقعے پر قرار داد کے ذریعے خواتین تظیموں نے اعلان کیا کہ انیس سو اکہتر کے آئین میں دیے گئے حقوق اور آزادی کی حصول کے لیے پر امن جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حدود آرڈیننس انیس سو اناسی، خاص طور پر زنا آرڈیننس کا، قومی کمیشن برائے خواتین کی تجاویز کی روشنی میں مکمل خاتمہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کی بات کرنے والی سیاسی جماعتوں کی نمائندہ خواتین کے خلاف خطرناک جرائم کی روک تھام کی جائے، انہوں نے پنجاب میں صوبائی وزیر ظلہ ہما کے قتل، پی پی پی، ایم این اے پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت مضبوط انتظامی اور عدالتی اقدام کے ذریعے خواتین کو تحفظ فراہم کرے تاکہ آنے والے عام انتخابات میں ایسے واقعات کو روکا جائے۔ | اسی بارے میں پاکستان: عورتوں کا دن 12 فروری کیوں؟12 February, 2006 | پاکستان حدود بل کے خلاف خواتین کا مظاہرہ18 September, 2006 | پاکستان حدود آرڈیننس: سیاست سے بچانے کا عزم 17 September, 2006 | پاکستان حدود آرڈینینس کی شکار خواتین20 April, 2006 | پاکستان عورتوں کا دن زور شور سے منایا گیا08 March, 2004 | پاکستان طلاق میں ’تبدیلیاں‘26 September, 2003 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||