مارگریٹ بیکٹ پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر خارجہ مارگریٹ بیکٹ صدر جنرل پرویز مشرف سمیت دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مارگریٹ بیکٹ اس وقت اسلام آباد آئی ہیں جب موسم بہار میں طالبان کے حملوں میں متوقع تیزی کے پیش نظر پاکستان پر اس کے مغربی اتحادیوں کی طرف سے شدت پسندوں کی مبینہ سرحد پار در اندازی روکنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ اسلام آباد میں قیام کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب خورشید قصوری سے بھی ملاقات کریں گی۔ برطانیہ ان ممالک میں شامل ہے جن کی فوجیں افغانستان میں طالبان کے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔ برطانیہ نے حال ہی میں افغانستان خصوصاً ہلمند میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مارگریٹ بیکٹ صوبہ سرحد کے گورنر علی محمد جان اورکزئی سے بھی ملاقات کریں گی۔ افغان اور مغربی ممالک کے اہلکار اس امن معاہدے پر تنقید کرتے آ رہے ہیں جو گورنر اورکزئی نے وزیرستان کے طالبان عناصر سے گزشتہ سال کیا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے بعد سے طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم پاکستان افغان اور مغربی حکام کی اس تنقید کو مسلسل رد کرتا آ رہا ہے۔ مارگریٹ بیکٹ کے دورہِ اسلام آباد سے پہلے رواں ماہ کی بارہ تاریخ کو امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹ بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ | اسی بارے میں ’امریکہ،افغانستان مزید مدد کرے‘10 February, 2007 | پاکستان افغانستان: برطانیہ مزیدفوج بھیجے گا23 February, 2007 | آس پاس نیٹو حملہ میں ’تیس طالبان ہلاک‘31 January, 2007 | آس پاس خوست،خود کش حملے میں 10ہلاک23 January, 2007 | آس پاس وزیرستان میں امن معاہدے پر زور16 January, 2007 | پاکستان ’باڑ لگانے کا فیصلہ مضحکہ خیز‘08 January, 2007 | آس پاس ’پاکستان ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے‘14 December, 2006 | آس پاس ’امن معاہدوں سے حملے بڑھے ہیں‘11 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||