BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 February, 2007, 01:27 GMT 06:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اے پی سی کی تاریخ کا اعلان جلد‘

حکومت مخالف کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان جلاوطن معزول وزیراعظم میاں نواز شریف نےکیا تھا
مسلم لیگ نواز نے کہا ہے کہ اگر پیر تک پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس یا لندن اے پی سی میں شرکت کے بارے میں اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا تو وہ اے پی سی کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیں گے، خواہ پیپلز پارٹی اس میں شرکت کرے یا نہ کرے۔

مسلم لیگ نواز نے یہ الٹی میٹم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اس ملاقات میں دیا جو اے پی سی کا ایجنڈا طے کرنے کے لیے جمعہ کو اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے تین رکنی وفد کی سربراہی مخدوم امین فہیم کررہے تھے اور دیگر دو اراکین میں پی پی پی پی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف اور سینٹر انور بیگ شامل تھے۔

مسلم لیگ نواز کی جانب سے راجہ ظفرالحق، اقبال ظفر جھگڑا، چودھری نثاراور احسن اقبال نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کیے۔

مذاکرات کے بعد مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی مقررہ وقت سے قبل جواب دے تاہم جواب ملنے یہ نہ ملنے، ہر دو صورت میں ان کی پارٹی تاریخ کا اعلان کر دے گی کیونکہ ان پر اپوزیشن کی دوسری جماعتوں کا دباؤ ہے۔

بینظیر بھٹو کی شرکت پر سوال
 نواز شریف اپنے برطانیہ کے ویزے میں تجدید کے بعد دوبئی سے واپس لندن پہنچ چکے ہیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے دباؤ کی وجہ سے مسلم لیگ نواز اے پی سی کی تاریخ میں اٹھارہ مارچ سے زیادہ تاخیر نہیں کر سکتی تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی اس کانفرنس میں شریک ہوگی۔
دو روز پہلے ہی چھ دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمان نے ایک اخباری بیان میں میں نواز شریف کی طرف سے بلائی جانی والی مجوزہ اے پی سی میں شرکت کا عندیہ دیا تھا۔

اپوزیشن کی بعض دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس اے پی سی میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر چکی ہیں۔

اس حکومت مخالف کثیرالجماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان جلاوطن معزول وزیراعظم میاں نواز شریف نےکیا تھا اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس میں پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن خود شریک ہوں تاہم پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مذاکرات کے ایک سلسلے کا آغاز ہوگیا۔

اسی وجہ سے جو اے پی سی نواز شریف جنوری میں منعقدکردینا چاہتے تھے تاحال اس کی تاریخ تک کا اعلان نہیں ہوسکا۔ جمعہ کی ملاقات میں مسلم لیگ کے موقف نے ایک کروٹ لی ہے اور اب وہ پیپلز پارٹی کاانتظار کیے بغیر اے پی سی منعقد کرانے پر تلی دکھائی دیتی ہے۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ نواز نے انہیں پیر تک اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ نواز نے پیر کو تاریخ کا اعلان کر ہی دینا ہے تو پھر وہ کیا کر سکتے۔

پیپلز پارٹی کی مقامی لیڈرشپ کا کہنا ہے کہ وہ اس بارے میں بے نظیر بھٹو سے ہدایات طلب کرے گی جو ان دنوں دوبئی پہنچ گئی ہیں۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے اس نئے فیصلے سے دو سابق وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی اس ملاقات کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں جو فروری کے تیسرے ہفتے ہیں متوقع تھی۔

یہ ملاقات اے پی سی میں بے نظیر کی شرکت کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں ان کے تحفظات کو دور کرنے کے سلسلے میں لندن میں ہونا تھی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جب تاریخ کا اعلان ہی کردیا جائے گا تو پھر منطقی طور اس ابتدائی ملاقات کا مقصد ہی فوت ہوجاتا ہے۔

نواز شریف اپنے برطانیہ کے ویزے میں تجدید کے بعد دوبئی سے واپس لندن پہنچ چکے ہیں۔احسن اقبال نے بتایا کہ دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے دباؤ کی وجہ سے مسلم لیگ نواز اے پی سی کی تاریخ میں اٹھارہ مارچ سے زیادہ تاخیر نہیں کر سکتی تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی اس کانفرنس میں شریک ہوگی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز دونوں اپوزیشن کے ایک بڑے اتحاد اے آر ڈی کا حصہ ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں پیپلز پارٹی کی شرکت نہ ہونے کی صورت پر اتحاد پر بے یقینی کی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔

اسی بارے میں
کل جماعتی کانفرنس پراتفاق
22 January, 2007 | پاکستان
مشرف: سیاسی سرگرمیوں پر بحث
07 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد