BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کل جماعتی کانفرنس پراتفاق

نواز شریف بینظیر
سابق وزرائےاعظم نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کی پارٹیاں جمہوریت بحالی کی کوششیں کرتے رہے ہیں
حزب مخالف کے’اتحاد برائے بحالی جمہوریت‘ کی دو بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اختلافات طے پاگئے ہیں۔

پیر کو مسلم لیگ نواز کے چھ رکنی وفد نے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کی۔ آپس میں تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

مخدوم امین فہیم نے کہا کہ صدر کے انتخاب، جمہوریت کی بحالی اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی ہے اور دونوں جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس ضرور ہوگی، چاہے وہ نواز لیگ کی میزبانی میں ہو یا ’اے آر ڈی‘ کی۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے جو کچھ کہا ہے وہ ان کی ترجمانی کی ہے اور دونوں جماعتیں پانچ برس سے ’اے آر ڈی‘ میں شامل ہیں اور تمام معاملات ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر طے ہوں گے۔

اجلاس میں مسلم لیگ نواز کے احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، اور اقبال ظفر جھگڑا نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے پرویزاشرف، رضا ربانی، صفدر عباسی اور انور بیگ شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد احسن اقبال نے بتایا کہ انہوں نے تجویز دی ہے کہ فروری کے آخری ہفتے میں کل جماعتی کانفرنس بلائی جائے اور اگر بینظیر بھٹو کی مصروفیات ہوئیں تو شیڈول میں ردو بدل کیا جاسکتا ہے۔

ان کے مطابق چوبیس جنوری کو دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی دوبارہ ملاقات ہوگی جس میں تاریخ طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کل جماعتی کانفرنس مسلم لیگ نواز نے بلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کے دعوت نامے جاری کیے گئے تو پیپلز پارٹی نے اعتراض کیا کہ کانفرنس’اے آر ڈی‘ کے پلیٹ فارم سے بلائیں۔

اجلاس میں شریک ایک رہنما نے بتایا کہ فریقین میں اتفاق ہوا ہے کہ کانفرنس کا انعقاد ’اے آرڈی‘ کے پلیٹ فارم سے ہوگا اور اس کا انتظام یا میزبانی مسلم لیگ نواز کرے گی۔ اس بات پر اتفاق کے بعد فریقین اپنے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد چوبیس جنوری کی شام کو ملیں گے اور کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

اسی بارے میں
میثاق جمہوریت پر اوس پڑ گئی
20 October, 2006 | پاکستان
آل پارٹیز کانفرنس کی کوششیں
21 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد