گرینڈ الائنس؟ نہیں: امین فہیم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حزب اختلاف کے اتحاد برائے بحالئ جمہوریت یا اے آر ڈی کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے لندن میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بعد میں امین فہیم نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں مشرف حکومت کو ہٹانے میں ایک ہی موقف کی حامل ہیں لہذا کسی نئے گرینڈ الائنس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ لندن میں میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں اے آر ڈی میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر اور میاں نواز شریف کی اس ملاقات کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی جو لندن میں ہی ہونے والی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور اے آر ڈی کے سیکریٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پاکستانی ذرائع ابلاغ مسلم لیگ نون کے چیئرمن راجہ ظفرالحق کا وہ موقف پیش کررہے ہیں جس میں پیپلز پارٹی اور صدر مشرف کی حکومت کے درمیان مبینہ رابطوں کی بات کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں اختلافات دور نہ ہوئے بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے درمیان آئندہ ملاقات آخری ملاقات بھی ثابت ہوسکتی ہے۔
امین فہیم نے اس خیال کی تصدیق نہیں کی کہ وہ خصوصی طور پر میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن آئے تھے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’کرٹسی کال تھی جس میں بہر حال پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں جمہوریت کی بحالی کی جدو جہد میں ساتھ ساتھ ہیں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی تعلقات بہت بہتر ہیں۔ ’وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک حقیقی جمہوری ملک بن جائےگا۔‘ امین فہیم نے ان خبروں کی تردید کی کہ مسلم لیگ نواز گروپ نے ان سے پیپلز پارٹی کی حکومتی پارٹی سے بات چیت کی تفصیلات مانگی ہیں یا پیپلز پارٹی سے وضاحت طلب کی ہے۔ ’یہ خبریں نہیں افواہیں ہیں جو جان بوجھ کر پھیلائی گئی ہیں۔ مسلم لیگ کا ہم پر اور ہمیں مسلم لیگ پر بھرپور اعتماد ہے لہذا وضاحت طلب کرنے یا وضاحت پیش کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ یہ سب اپوزیشن کو تقیسم کرنے کی کوشش ہے۔‘ امین فہیم نے کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک شروع ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز بھی بلائی ہے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے جلسوں میں شرکت کی ہے کہ جبکہ دوسری جماعتیں پیپلز پارٹی کے جلسوں میں شریک ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے بعد اپوزیش کی تحریک میں تیزی آئے گی۔ | اسی بارے میں بھٹو نواز مفاہمت: فوجی اقدام مسترد 14 May, 2006 | پاکستان ’مشرف اے آر ڈی سے بات کریں‘24 April, 2006 | پاکستان اراکین کے استعفے بےنظیر کے پاس19 July, 2006 | پاکستان ’مشرف کے تحت الیکشن قبول نہیں‘15 May, 2006 | پاکستان بے نظیر، نواز ملاقات کی وڈیو کوریج14 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||