افغان: رجسٹریشن کا آخری دن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کا آخری دن ہے اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق اب تک کوئی ساڑھے چوبیس لاکھ میں سے ساڑھے اکیس لاکھ پناہ گزینوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جب کہ مزید رجسٹریشن کا کام جمعرات کی شام تک جاری رہے گا۔ افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کایہ عمل اکتیس دسمبر تک مکمل کیا جانا تھا لیکن اس میں تین مرتبہ توسیع کی گئی تھی تاکہ پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی صحیح تعداد معلوم کی جا سکے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد امداد کا اندازہ لگانا ہے نہ کہ افغان پناہ گزینوں کو واپس اپنے وطن بھیجنا ہے۔ ابتدا میں یہ عمل سست روی کا شکار رہا ہے لیکن اب کوئٹہ میں موجود یو این ایچ سی آر کی ترجمان دنیا اسلم خان کا کہنا ہے کہ اب افغان پناہ گزین بھر پور شرکت کر رہے ہیں اور ایک دن میں چھ سے سات ہزار افراد نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تیرہ فروری تک پاکستان بھر میں اکیس لاکھ سے زیادہ افراد کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے جب کہ بلوچستان میں چار لاکھ سینتالیس ہزار اور صوبہ سرحد میں تیرہ لاکھ چھپن ہزار سے زائد پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔
پاکستان کے دوسرے حصوں، اسلام آباد پنجاب سندھ اور آزاد جموں کشمیر میں بھی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے۔ پاکستان میں پناہ گزینوں کے کیمپ بھی بند کیے جا رہے ہیں اور حکام کے مطابق بلوچستان کے دو بڑے اور کچھ چھوٹے کیمپ ایک ماہ کے اندر بند کر دیے جائیں گے۔ ان کیمپوں کے بند کرنے کی وجوہات میں ایک تو امداد کی کمی ہے اور دوسرا ایسے خدشات ہیں کہ ان کیمپوں میں ایسے عناصر موجود ہو سکتے ہیں جو سرحد پار افغانستان یا پاکستان کے اندر مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ بلوچستان پولیس کے سربراہ طارق مسعود کھوسہ نے چارج سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم پناہ گزینوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے اور جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں انھیں واپس بھیجا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں ژوب:’افغان اور نیٹو افواج کا چھاپہ‘08 February, 2007 | پاکستان تین برس میں مہاجرین کی واپسی07 February, 2007 | پاکستان ’افغانستان آپ کاگھرہے،خوش آمدید‘06 February, 2007 | پاکستان افغان مہاجرین کی رجسٹریشن جاری03 February, 2007 | پاکستان افغان مہاجر: اندراج کے عمل میں توسیع17 January, 2007 | پاکستان پاک افغان سرحد، باڑ کی مخالفت15 January, 2007 | پاکستان پاک، افغانستان اپنے اپنے موقف پر قائم05 January, 2007 | پاکستان رجسٹریشن: ’31 دسمبر تک مکمل‘ 07 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||