افغان مہاجر: اندراج کے عمل میں توسیع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومت پاکستان نے ملک میں جاری افغان مہاجرین کے اندراج کے عمل میں مزید دوہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ توسیع رجسٹریشن سنیٹروں میں افغان پناہ گزینوں کے غیر معمولی رش اور اندراج کی شرح میں روز بروز اضافے کے باعث دوسری بار کیا گیا ہے۔ بدھ کو مہاجرین کےلیے اقوام متحدہ کا ادارہ یو این ایچ سی ار کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل میں اب تک پندرہ لاکھ سے زائد مہاجرین کا اندراج کیا جاچکا ہے۔ رجسٹرڈ ہونے والے افغان پناگزینوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ایک کارڈ جاری کیا جاتا ہے جو تین سال کے لیے کار آمد ہوتا ہے۔ نادرا، افغان کمشنریٹ اور یو این ایچ سی ار نے مشترکہ طورپر اکتوبر دو ہزار چھ میں افغان مہاجرین کے اندراج کا عمل ملک بھر میں شروع کیا تھا ۔ تاہم مہاجرین کی طرف سے رجسٹریشن کے عمل میں دلچسپی اور اندراج کے شرح میں اضافے کے باعث حکومت نے دوسری بار اس میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ دو فروری مقرر کی گئی ہے۔
دریں اثناء پاکستان میں یو این ایچ سی ار کے اعلیٰ اہلکار اندریکہ رٹواٹی نے کہا ہے کہ جو خاندان اندراج کے عمل سے رہ گئے ہیں ان کو رجسٹرڈ کرنے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اب جبکہ اس میں عمل میں مزید توسیع کا اعلان کیا گیا ہے تو مہاجرین کو بھی صبر سے کام لینا چاہیے اور دو فروری سے سے پہلے پہلے رجسٹریشن کروانی چاہیے۔ مہاجرین کے ادارے کے مطابق سال دو ہزار دو سے لیکر اب تک بیس لاکھ اسی ہزار افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جاچکے ہیں جبکہ پاکستان میں اس وقت چوبیس لاکھ مہاجرین نے پناہ لی ہوئی ہے جن میں دس لاکھ مختلف مہاجرین کیمپس اور چودہ لاکھ سے زائد شہری علاقوں میں رہائش پزیر ہیں۔ |
اسی بارے میں ایک لاکھ افغان پناہ گزین واپس01 June, 2005 | پاکستان افغان پناہ گزینوں کی مردم شماری23 February, 2005 | پاکستان افغان پناہ گزینوں کا نیا سروے14 June, 2005 | پاکستان افغان پناہ گزین: اندارج اور کارڈ19 April, 2006 | پاکستان لاکھ سے زائد افغان پناہ گزین واپس11 July, 2006 | پاکستان افغان پناہ گزینوں کا اندراج15 October, 2006 | پاکستان ’افغانیوں کو حق حکمرانی دیا جائے‘02 December, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||