’افغانیوں کو حق حکمرانی دیا جائے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے افغانستان میں قیام امن کے لیے بیرونی مداخلت بند ہونی چاہیے اور افغانستان کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ افغانیوں کو حق حکمرانی دیا جائے۔ سنیچر کو کوئٹہ میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے زیر انتظام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے معاملات میں مداخلت بند کردے وگرنہ خطے میں حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے افغانستان کی عوام اور ملا عمر سمیت تمام قائدین سے کہا ہے کہ افغانستان میں بیرونی مداخلت کو روکیں اور عوام جس کو منتخب کریں اسے حق حکمرانی ملنا چاہیے۔ محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام پشتون ٹکڑوں میں بٹے ہوئے ہیں اور بے نام زندگی گزار رہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ تمام پشتون متحد ہو جائیں اور اپنا ایک نام رکھیں وہ چاہے پشتونستان ہو یا افغانیہ ہو۔ یہ جلسہ جماعت کے بانی قائد عبدالصمد خان کی برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا جس سے نواب ایاز جوگیزئی اور سینیٹر عبدالرحیم مندو خیل نے بھی خطاب کیا ہے۔ یہ جلسہ کوئٹہ کے صادق شہید پارک میں ہونا تھا لیکن سارا دن بارش ہونے سے جلسہ سائنس کالج میں منعقد کیا گیا۔ | اسی بارے میں بلوچ قوم پرستی کا تاریخی پس منظر 11 February, 2005 | پاکستان پاکستان، افغانستان بس سروس کا آغاز15 March, 2006 | پاکستان وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد09 August, 2006 | پاکستان صوبائی خودمختاری کی کمیٹی کا اجلاس11 November, 2006 | پاکستان قبائلی شورش: مذاکرات پر زور20 November, 2006 | پاکستان ’پختون قوم کو بقاء کا مسئلہ ہے‘20 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||