BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 February, 2007, 07:33 GMT 12:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ژوب:’افغان اور نیٹو افواج کا چھاپہ‘

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں نیٹو اور افغان افواج کے سپاہی شامل تھے (فائل فوٹو)
بلوچستان کے شہر ژوب میں قمر دین کاریز کے قریب افغانستان سے پاکستانی علاقے میں حملہ اور اغوا کی اطلاعات ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح کو ہونے والی اس کارروائی میں نیٹو اور افغان افواج کے سپاہی شامل تھے اور وہ مشتبہ طالبان کے تلاش میں تھے۔

یہ سرحدی علاقہ جنوبی وزیرستان کے مقام وانا سے تقریباً سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آور گیارہ افراد کو ہمراہ لے گئے ہیں۔

سرحدی علاقہ قمر دین کاریز میں افغانستان کی جانب سے اس حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں نے بتایا ہے کے وہ فجر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ ان پر شدید فائرنگ کی گئی ہے۔

 مقامی صحافی وطن یار خلجی نے بتایا ہے کہ ایک زخمی کو پاؤں میں اور دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی جبکہ ان کا ایک ساتھی اسماعیل موقع پر ہلاک ہو گیا۔

محمد خان اور جلاد خان کو زخمی حالت میں ژوب ہسپتال لایا گیا تھا اور بعد میں ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ژوب میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے دونوں زخمیوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ فائرنگ سے زخمی ہوکر زمین پر گر گئے تھے۔ مقامی صحافی وطن یار خلجی نے بتایا ہے کہ ایک زخمی کو پاؤں میں اور دوسرے کو پیٹ میں گولی لگی جبکہ ان کا ایک ساتھی اسماعیل موقع پر ہلاک ہو گیا۔

محمد خان نے بتایا ہے کہ حملہ آور افغانستان میں تعینات نیٹو اور اتحادی افواج کے اہلکار لگتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گیارہ ساتھیوں کو یہ افراد اپنے ساتھ افغانستان لے گئے ہیں۔ جب ان سے پوچھا کہ ان حملہ آوروں کی شناخت کیا تھی تو انہوں نے بتایا کہ یہ فوجی افغانستان کے سرحدی علاقے میں تعینات ہیں اور ان کی وردی سے لگتا تھا کہ وہ نیٹو کے اہلکار تھے۔

زحمیوں نے مقامی صحافیوں کو بتایا ہے کہ کچھ روز پہلے انہیں اس طرح کی اطلاعات ملی تھیں کہ افغانستان سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ یہاں القاعدہ اور طالبان کے لوگ موجود ہیں جس کی انہوں نے تردید کی تھی اور کہا تھا کہ یہاں مقامی لوگ رہتے ہیں جن میں بیشتر خانہ بدوش ہیں۔

 محمد خان نے بتایا ہے کہ حملہ آور افغانستان میں تعینات نیٹو اور اتحادی افواج کے اہلکار لگتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گیارہ ساتھیوں کو یہ افراد اپنے ساتھ افغانستان لے گئے ہیں۔ جب ان سے پوچھا کہ ان حملہ آوروں کی شناخت کیا تھی تو انہوں نے بتایا کہ یہ فوجی افغانستان کے سرحدی علاقے میں تعینات ہیں اور ان کی وردی سے لگتا تھا کہ وہ نیٹو کے اہلکار تھے

زخمیوں نے بتایا ہے کہ دو سال پہلے فروری میں ہی اتحادی فوجی پاکستان کے اس سرحدی علاقے میں داخل ہو گئے تھے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے لیکن انھیں کوئی مشتبہ شخص نہیں ملا تھا۔

حکومتِ بلوچستان کے ترجمان عبدالرازق بگٹی نے بھی صحافیوں سے کہا تھا کہ قمر دین کے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ بدھ کو مسلح افراد علاقے میں داخل ہوئے تھے اور انہوں نے فائرنگ شروع کر دی تھی۔ان کی اطلاعات کے مطابق افغانستان سے آنے والے یہ مسلح افراد گیارہ لوگوں کہ اپنے ساتھ واپس لے گئے۔

ژوب کے ضلعی ناظم مولوی حبیب الرحمان نے بھی بتایا تھا کہ فرنٹیئر کور کے حکام اور مقامی لوگوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق حملہ آوروں میں افغانستان کے ایک قبیلے کے لوگوں کے ساتھ افغان فورسز اور نیٹو کے اہلکار شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ پاکستان کی حدود میں آباد خانہ بدوشوں پر کیا گیا۔ زخمیوں کو ژوب ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

مولوی حبیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں افغانستان اور پاکستان میں آباد قبائل کے مابین تنازعات پائے جاتے ہیں۔

کچھ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد سرحد پار سے تین پِک اپ ٹرک اور تین بگتر بند گاڑیوں میں داخل ہوئے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے جب اس سلسلے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں اخبارات میں پڑھا ہے تاہم وہ ابھی اس واقعہ کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

فوج اور وزارت خارجہ کے اہلکاروں نے بھی واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پاک افغان سرحد پر کچھ عرصہ سے کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ کچھ روز قبل بلوچستان کے علاقہ چمن کے قریب سے افغان اہلکار ایک پاکستانی اہلکار کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے تھے لیکن کچھ روز بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
سائیں کیا خاطر کریں۔۔۔
06 February, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد