پی پی پی کا الیکشن کمیشن پر دھرنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے احتجاجی جلوس نکالا اور صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے اور انتخابات سے قبل قومی حکومت قائم کی جائے۔ یہ احتجاجی ریلی بدھ کی دوپہر کراچی میں ریگل چوک سے نکالی گئی، مظاہرین جعلی الیکشن نامنظور، گو مشرف گو، وزیراعظم بینظیر کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دیا اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ مخدو امین فہیم، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف رضا ربانی، نثار احمد کھوڑو، قائم علی شاہ، شیری رحمان اور دیگر نے ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کا کردار ضمنی انتخابات میں مشکوک ہوگیا ہے، اس لیے اس کو تبدیل کیا جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات پر بلدیاتی حکومتوں کے اثر انداز ہونے کا امکان موجود ہے اس لیے انہیں تین ماہ کے لیے معطل کیا جائے۔ مخدوم امین فہیم نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے احساسات کو جگانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، تاکہ انہیں یہ یاد دلائیں اور محسوس کرائیں کہ انہوں نے جتنے بھی احکامات جاری کیے انہیں صوبائی اور مرکزی حکومت نے اٹھاکر پھینک دیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور غیر جانبدرانہ ان،حابات کی ضمانت ہوتا ہے لیکن اگر کوئی اس کی سننے والا نہیں ہے تو الیکشن کمیشن میں جو لوگ ہیں انہیں عزت کےساتھ گھر جانا چاہیے اور کرسیوں کو خالی کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انتخابات کا اعلان ہوگا ان کی جماعت الیکشن میں جانے کی بھرپور کی کوشش کرے گی۔ بینظیر بھٹو فیصلہ کرکے بیٹھی ہیں کہ ادھر انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوا ادھر ان کی واپسی کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگوں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر آئندہ انتخابات میں بھی یہی شرارت ہوئی اور اس میں بھی اسی طرح دھاندلی کی گئی اور حکومت کی مشینری جانبدار رہی تو ہم اپنا ہر طرح کا حق محفوظ رکھتے ہیں چاہے الیکشن کا بائیکاٹ کریں یا اور کوئی رد عمل۔ | اسی بارے میں اٹک: پیپلز پارٹی کے چھ کارکن ہلاک09 February, 2007 | پاکستان ’خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت روکیں‘25 January, 2007 | پاکستان پولیس کا بینظیرکی حامیوں پر تشدد22 January, 2007 | پاکستان کل جماعتی کانفرنس پراتفاق22 January, 2007 | پاکستان پی پی پی (ن) لیگ کواعتراض بتائے گی21 January, 2007 | پاکستان ٹیکسیوں کی درآمد، حکومت کا اعتراف19 January, 2007 | پاکستان ’اک برہمن نے کہا ہے کہ یہ سال اچھا ہے‘15 January, 2007 | پاکستان وزیراعظم کے لیے امیدوار ہوں: بینظیر06 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||