BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 25 January, 2007, 17:37 GMT 22:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت روکیں‘

چیف الیکشن کمشنر قاضی فاروق
پیپلز پارٹی کے مطالبات پر تبصرہ نہیں کر سکتا: چیف الیکشن کمشنر
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے وفدنے آج چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق سے ملاقات کرکے مجوزہ آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے اور دھاندلی روکنے کے متعلق چھتیس نکاتی چارٹر پیش کیا ہے۔

وفد میں راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، سید قائم علی شاہ، لطیف کھوسہ اور دیگر سرکردہ رہنما بھی شامل تھے۔

وفد نے چیف الیکشن کمشنر جو مطالبات ور تجاویز پیش کی ہیں ان میں انٹیلیجنس ایجنسیز کی مداخلت روکنا سرفہرست ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے چیف الیکشن کمشنر پر زور دیا کہ وہ صدر جنرل پرویز مشرف کو حکمران مسلم لیگ کی انتخابی مہم چلانے سے روکیں اور آئندہ عام انتخابات سے تین ماہ پہلےضلعی حکومتوں کو معطل کیا جائے۔

امیدواروں کی اہلیت کے لیے گریجوئیشن کی شرط ختم کرنے اور دو بار وزیراعظم رہنے والے شخص پر تیسری بار اس عہدے کے لیے پابندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

حزب مخالف کی جماعت کے سرکردہ رہنماؤں نے کہا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کی سربراہی میں شفاف انتخابات کی توقع نہیں ہے اس لیے وہ عبوری حکومت کے قیام اور سرکاری مشینری کے استعمال کو روکنے کو یقینی بنائیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کا مطالعہ کریں گے اور اس کے بعد ہی ان پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے نئی کمپیوٹرائیزڈ ووٹر فہرستوں کے بارے میں خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شفاف طریقے سے بنائی جا رہی ہیں اور اس میں کسی کو شق نہیں ہونا چاہیے۔

ان کے مطابق عبوری فہرستیں ملک بھر کے اسی سے نوے ہزار مقامات پر فہرستیں لگائی جائیں گی اور پانچ سو کے قریب عدالتی افسران ان فہرستوں کے بارے میں اعتراضات کی نظر ثانی کے لیے مقرر کیے جائیں گے۔

جب ان سے صدر جنرل پرویز مشرف کو فوجی وردی میں دوسری بار صدر منتحب ہونے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

اسی بارے میں
مشرف: سیاسی سرگرمیوں پر بحث
07 January, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد