BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 January, 2007, 14:51 GMT 19:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سارے فیصلے، اگلے دو تین ماہ میں‘

شیخ رشید اور یاسین ملک
بے نظیر بھٹو چاہیں تو واپس آ سکتی ہیں مگر انہیں مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا: شیخ رشید
ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے آئندہ تین ماہ کو ملکی سیاست کے لیے اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پی پی پی سے رابطے برقرار ہیں اور اگر نواز شریف واپس آئے تو انہیں واپس سعودی عرب بھیج دیا جائے گا۔

کراچی میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیے کئی اہم معاملات کا فیصلہ اگلے چند ماہ میں ہونا ہے۔

’سپریم کورٹ میں دوہری قومیت اور مدرسوں کی ڈگری سمیت اہم مقدمات زیر سماعت ہیں اور سیاسی حوالے سے آئندہ دو تین ماہ بڑی اہمیت کے حامل ہیں جس میں سارے فیصلے ہوجائیں گے۔‘

صدارتی انتخابات کے بارے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف اس اسمبلی سے بھی ووٹ لے سکتے ہیں اور آئندہ اسمبلی سے بھی مگر ان کی ذاتی سوچ یہ ہے کہ وہ اسی اسمبلی سے ووٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا: ’نواز شریف لوگوں کا دل رکھنے کے لئے کہہ رہے ہیں کہ وہ آرہے۔ ان کو پتہ ہے کہ وہ نہیں آئیں گے تو ان کی پارٹی کا یہاں کوئی الیکشن نہیں ہو گا۔‘

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اگر پاکستان آنا ہے تو انہیں سعودی عرب واپس جانا پڑیگا۔ ان کے مطابق بینظیر بھٹو کے واپس آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، وہ واپس آسکتی ہیں مگر انہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی پی پی سے رابطے ختم نہیں ہوئے ہیں بہت ساری باتیں چل رہی ہیں۔ یہ رابطے کوئی حقیقی شکل اختیار کرتے ہیں یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن کا نام لئے بغیر کہا کہ پی پی پی، مولانا فضل الرحمان، جماعت اہل حدیث اور ایم کیو ایم، پیٹریاٹ آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گےاور یہ ایک تاریخی الیکشن ہوگا۔

ریلوے میں اصلاحات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کراچی کینٹ سٹیشن کی پچاس ہزار کی گنجائش کو بڑھا کر ایک لاکھ کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد سے میرپورخاص، کوٹڑی سے ملیر تک ریلوے لائین کو تبدیل کیا جارہا ہے، جس سے سفر کم ہوجائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ریلوے ٹریک پر حادثات کی روک تھام کے لئے کینٹ سے لانڈھی تک ریلوے لائن کے دونوں اطراف میں حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں گی۔

انتخابی مہم
مشرف کی سیاسی سرگرمیوں پر نئی بحث
قاف لیگ کے تضاد
جنرل پر اتفاق ہے، شوکت پر نفاق ہے!
 نواز شریف اور بینظیرسیاسی اتھل پتھل
اتحادوں میں نئی صف بندیوں کے اشارے
اسی بارے میں
کراچی:ہنگامہ آرائی، دو ہلاک
15 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد