وٹہ سٹہ کب فائدہ مند ہوتا ہے؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی ذرائع ابلاغ جب عورتوں کے ساتھ ہونے والی معاشرتی زیادتیوں کا ذکر کرتے ہیں تو ونی، قرآن سے شادی، عزت کے نام پر قتل اور کم عمری میں بیاہ کے ساتھ ساتھ بدلے کی شادی یا وٹہ سٹہ کو بھی اسی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن حال ہی میں پاکستان کے دیہی علاقوں میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ وٹے سٹے کی شادی، مخصوص حالات میں خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ بدلے کی شادی میں، جسے وٹہ سٹہ بھی کہا جاتا ہے، جس خاندان میں اپنی لڑکی بیاہی جاتی ہے اسی گھر کی لڑکی سے اپنے بیٹے کا رشتہ جوڑا جاتا ہے۔ یہ رواج پاکستان کے علاوہ جنوبی بھارت، چین اور مغربی افریقہ کے کئی ممالک میں عام ہے۔ لیکن پاکستان کے دیہی علاقوں میں ہونے والی ہر تین شادیوں میں سے ایک وٹہ سٹہ کے تحت ہوتی ہے۔
عالمی بینک کے لیے کی گئی اس تحقیق میں شادی کی ناکامی کو جانچنے کے لیے علیحدگی، خاندانی تشدد اور بیوی کی ذہنی صحت کو معیار بنایا گیا ہے۔ اور ان تینوں عوامل کے حوالے سے وٹے سٹے کی شادیاں عام شادیوں سے زیادہ کامیاب ثابت ہو رہی ہیں، کہ ان میں علیحدگی کا امکان روایتی شادیوں کے مقابلے میں پینسٹھ فیصد کم ہے، گھریلو تشدد چھیالیس فیصد کم، اور ڈیپریشن اور دوسرے ذہنی امراض چھپن فیصد کم دیکھنے میں آئے۔ کیا اس کامیابی کا راز صرف یہ امکان ہے کہ اگر ایک طرف کی لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کا بدلہ دوسری طرف کی لڑکی سے لیا جائے گا؟ ورلڈ بینک کی اس رپورٹ کی مصنفہ غزالہ منصوری کے مطابق یہ واحد تو نہیں لیکن ایک اہم سبب ہے۔ زیادتی کے بدلے زیادتی کا یہی فلسفہ جو دونوں جانب کی عورتوں کے لیے تحفظ فراہم کرتا ہے، اگر الٹا پڑ جائے تو عورتوں پر تشدد کو بڑھاوا دینے کا سبب بھی بن جاتا ہے، کیونکہ دونوں طرف سے پٹنا تو عورت کو ہی ہے۔ تو پھر وٹہ سٹہ کے فائدے زیادہ یا نقصان؟ رپورٹ کے مطابق جن معاشروں میں عورت اور مرد کا رشتہ استحصال پر مبنی ہے وہاں وٹہ سٹہ کے فائدے زیادہ اور نقصان کم ہیں۔ اس تحقیق سے یہ تو ثابت نہیں ہوتا کہ وٹہ سٹہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کا بہترین نسخہ ہے، لیکن پاکستان کے دیہی علاقوں میں جب تک معاش، تعلیم اور عورتوں کے مساوی حقوق سے متعلق آگاہی نہیں ہوتی، تب تک شادی شدہ عورتوں کے تحفظ کے لیے، اس تحقیق کے مطابق، وٹہ سٹہ ایک فائدہ مند رواج ہے۔ | اسی بارے میں وٹہ سٹہ ،طلاق اور نکاح پر نکاح11 September, 2003 | پاکستان ایک وقت میں سات طلاقیں19 June, 2004 | پاکستان وٹہ سٹہ، غیرت کے قتل، ترامیم مؤخر25 October, 2004 | پاکستان حقوق نسواں بل سب سے نمایاں خبر16 November, 2006 | پاکستان حدود ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش15 November, 2006 | پاکستان دیور نے ناک، ہونٹ کاٹ دیئے23 September, 2005 | پاکستان کاروکاری قتل تصور ہو گا 26 October, 2004 | پاکستان غیرت کے نام پر قتل: بل منظور26 October, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||