BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 November, 2006, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حقوق نسواں بل سب سے نمایاں خبر

 پاکستانی اخبارات
پاکستانی اخبارات نے حقوق نسواں بل کی خبر کو نمایاں طور پر چھاپا ہے۔
پاکستان کے تمام قومی اخبارات تحفظ خواتین بل کےمنظور ہونےاور جنرل مشرف کی طرف سے وٹہ سٹہ، قرآن سے شادی اور ایک ساتھ تین طلاقوں کے خلاف بھی بل لانے کے اعلان کو نمایاں طور پر شائع کی ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کی شہ سرخی ہے کہ ’حدود بل منظور مجلس عمل کا ہنگامہ، واک آوٹ،مسلم لیگ (ن) غیر جانبدار رہی، پیپلز پارٹی نے حق میں ووٹ دیا۔

روزنامہ خبریں کی مرکزی خبر ہے کہ حقوق نسواں بل منظور، مجلس عمل کا بائیکاٹ ،صدر پرویز کی وزیر اعظم کو مبارکباد۔

روزنامہ جنگ نے قومی اسمبلی میں بل کی منظوری کی خبر کو سپر لیڈ اور صدر مشرف کے قوم سے خطاب کو شہ سرخی بنایا ہے، جو اس طرح ہے:’ کمزور طبقوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ترقی پسند اٹھیں طاقت کا مظاہرہ کریں۔‘

روزنامہ دن کی خبر ہے کہ ’نسواں بل کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ونی وٹہ سٹہ قرآن سے شادی اور ایک ساتھ تین طلاقوں کے خلاف بھی بل لائیں گے۔‘

دی نیوز نے صفحہ اول پر ایک تصویر لگائی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان اور دیگر علماء اکرام کو قومی اسمبلی سے واک آوٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اسی اخبار میں صدر مشرف کی ایک تصویر کے ساتھ خبر ہے کہ ’مشرف کا خواتین کے لیے مزید اقدامات کا عزم، دیگر ناانصافیوں سے بھی نمٹنے کے لیے جلد قانون سازی ہوگی۔‘

ڈان کی خبر ہے کہ ایم ایم اے نے اسمبلیاں چھوڑنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔

روزنامہ پاکستان کی ایک خبر ہے کہ ایم ایم اے کے صدر قاضی حسین احمد نے اہم قومی مشاورت کے لیے سپریم کونسل کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کر لیا۔

فضل الرحمن ’استعفوں کا فیصلہ جلد بازی میں کرنے کے بجائے ماہرین سے مشاورت کے بعد کریں گے۔‘

روزنامہ ایکسپریس نے جنرل مشرف کے بیان کو شہ بنائی ہے جس میں وہ کہا گیا ہے ’ترقی پسند پوری قوت سے بتا دیں اب انتہا پسندوں کی نہیں چلے گی۔اسی اخبار میں صدر مشرف کی تقریر پر اپوزیشن کے ردعمل پر مبنی خبر ہے۔

حقوق نسواں بل کی حمایت یا مخالفت سے باز رہنی والی جماعت مسلم لیگ (نواز ) کے رہنما چوہدری نثار کے حوالے سے لکھا ہے’ مشرف کی تقریر پری پول رگنگ اورقوم کو تقسیم کرنے کا اقدام تھا۔‘

اسی بارے میں
حدود کا ترمیمی بل پاس
15 November, 2006 | پاکستان
بل کے کچھ اہم نکات
15 November, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد