BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 September, 2003, 17:04 GMT 21:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وٹہ سٹہ ،طلاق اور نکاح پر نکاح

مقدمہ پنجاب میں عورت کے مرتبہ اور شادی کے معاملات کا عکاس ہے

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک عورت کے طلاق کے دس روز بعد اپنے شوہر کے پاس جانے اور اس سے دوبارہ نکاح کرنے کے حق میں منگل کے روز ایک فیصلہ جاری کیا ہے۔

شور کوٹ ضلع جھنگ کی ایک انیس سالہ عورت نسرین مائی کا ایک دلچسپ اور الجھا ہوا مقدمہ عدالت عالیہ میں سنا گیا جس سے پنجاب کی دیہی معاشرت میں عورت کے مرتبہ اور شادی کے معاملات پر روشنی پڑتی ہے۔

نسرین کے شوہر امجد کے خلاف اس کے بھائی نذیر نے شور کوٹ سٹی کے تھانہ میں حدود کا ایک مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس نے نسرین کو طلاق دی اور بعد میں پستول کے زور پر اسے اس کے گھر سے اغوا کرکے لے گیا۔

نذیر کا موقف یہ تھا کہ چھ سال پہلے اس کی بہن نسرین کی شادی امجد سے ہوئی اور وٹہ سٹہ نظام کے تحت امجد کی بہن کی شادی نذیر کے بھائی مظہر سے ہوئی۔ مظہر اور اس کی بیوی میں طلاق ہوئی تو امجد اور نسرین میں بھی اس سال بارہ اگست کو طلاق ہوگئی اور امجد کا تحریری طلاق نامہ موجود ہے۔ لیکن اس کے دس دن بعد امجد نسرین کو زبردستی اپنے گھر لے گیا۔

دوسری طرف نسرین کی وکیل شائستہ قیصر نے عدالت کو بتایا کہ امجد نے اس سال بائیس اگست کو نسرین سے شادی کی ہے اور وہ اپنی خوشی سے امجد کے ساتھ رہ رہی ہے۔ نسرین نے بھی عدالت عالیہ میں یہ بیان دیا۔

جج نے فیصلہ دیا کہ ایک عورت طلاق کے نوے دن کے اندر اپنے شوہر سے رجوع کرسکتی ہے اور طلاق موثر نہیں ہوتی اس لیے امجد اور نسرین میاں بیوی ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ خارج کیا جاۓ کیونکہ انھوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ جج نے یہ بھی کہا کہ اگر انھوں نے بائیس اگست کو دوبارہ نکاح کرایا ہے تو وہ بھی نسرین کے بھائی نذیر کے خوف سے کرایا ہے۔

اس مقدمہ میں دلچسپ بات یہ ہے کہ نسرین کی عمر اس وقت بھی انیس سال ہے اور اگر اس کی چھ سال پہلے وٹہ سٹہ میں شادی ہوئی تو اس کی عمر تیرہ سال ہوگی لیکن اس شادی کا تحریری ثبوت موجود نہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد