BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 October, 2006, 13:18 GMT 18:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہزادہ چارلز پاکستان پہنچ گئے

شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر
شہزادہ چارلس اور کمیلا پارکر اپنے اس دورے کے دوران پشاور اور لاہور بھی جائیں گے
برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلز اپنی اہلیہ کمیلا پارکر کے ہمراہ پاکستان کے چھ روزہ دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ان کی طیارہ چکلالہ کے فوجی ہوائی اڈے پر اترا تو پاکستان کی وفاقی وزیر سمیرہ ملک، برطانیہ میں پاکستان کی ہائی کمشنر ملیحہ لودھی اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر مارک لائل گرانٹ نے ان کا استقبال کیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے حکام کے مطابق شہزادہ چارلزکے اس دورے کا مقصد مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان روابط، تعلیم، نوجوان نسل کی کاروباری امور میں شراکت اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون جیسے امور پر بات چیت کرنا ہے۔

شہزادہ چارلز اور کمیلا پارکر اپنے اس دورے کے دوران پشاور اور لاہور بھی جائیں گے جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقہ جات کا دورہ بھی ان کے ممکنہ پروگرام میں شامل ہے۔

پرنس آف ویلز اپنے اس دورۂ پاکستان کے دوران صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ ان ملاقاتوں میں برطانوی شہری مرزا طاہر کی معافی کا مسئلہ اٹھائیں گے یا نہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ برطانوی ولی عہد اس معاملے میں دلچسپی لیتے رہے ہیں تاہم انہوں نے پاکستانی صدر اور شہزادہ چارلس کے مابین ملاقات میں اس موضوع کے زیرِ بحث آنے کی تصدیق نہیں کی۔ یاد رہے کہ مرزا طاہر کو پہلے برطانوی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران یکم نومبر کو پھانسی دی جانی تھی تاہم بعد ازاں ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے اسے اکتیس دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال کمیلا پارکر کی اسلام آباد آمد کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے اعلٰی عہدیدار طارق مسعود نے بی بی سی کو بتایا کہ برطانوی ولی عہد اور ان کی اہلیہ کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جن پر برطانوی سفارت خانے نے بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد