BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 February, 2005, 19:26 GMT 00:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کمیلا اور چارلس کیلیے ٹفن تحفہ
News image
شہزادہ چارلس نے دو ہزار تین میں ممبئی کا دورہ کیا اور ڈبے والوں سے ملاقات کی
برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی منگیتر کمیلا پارکر بولز کو آٹھ اپریل کو ہونے والی ان کی شادی پر جہاں اور بہت سے تحفے ملیں گے وہاں ایک تحفہ ایسا بھی ہو گا جو انہیں ممبئی کے ان مزدوروں کی جانب سے بھیجا جانے والے ہے۔

ان مزدوروں کو مقامی اصطلاح میں ڈبے والے کہا جاتا ہے اور ان کا کام لوگوں کو ان کے گھروں کا پکا ہوا کھانا پہنچانا ہوتا ہے۔

ممبئی کے ڈبے والے شہزادہ چارلس کے لیے ایک روایتی صافہ اور کمیلا کے لیے زری کی ساڑی اور ہری چوڑیاں خریدنے کے لیے پیسے جمع کر رہے ہیں۔

دو ہزار تین میں جب شہزادہ چارلس بھارت کے دورے پر گئے تھے تو وہ خاص طور پر ممبئی کے ڈبے والوں سے ملے تھے۔ ڈبے والوں کا کہنا ہے کہ وہ شہزادہ چارلس سے ہونے والی اس ملاقات کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

ان کی ایسوسی ایشن کے سربراہ رگھوناتھ میج نے بتایا کہ اسی ملاقات کی وجہ سے ممبئی کے ڈبے والے دنیا بھر میں مشہور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیلا کو شاید روایتی نو میٹر لمبی ساڑی پہننے میں دقت ہو اس لیے وہ ان کے لیے صرف چھ میٹر لمبی ساڑی بھیجیں گے۔

ممبئی میں تقریباً پانچ ہزار ڈبے والے ہیں جو روزانہ لگ بھگ ایک لاکھ پچہتر لوگوں تک ان کے ڈبے کھانے کے وقت دفتروں اور فیکٹریوں تک پہنچاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد