BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 February, 2005, 10:59 GMT 15:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیمیلا پارکر بؤلز کون ہیں؟
کیملا پارکر بولز
کیمیلہ پارکر بولز کا شہزادہ چارلز کے ساتھ رشتہ پرانہ ہے
شہزادہ چارلز کی ہونے والی اہلیہ کیمیلا شینڈ سترہ جولائی انیس سو سینتالیس کو پیدا ہوئیں۔

ان کے والدین برطانیہ کی سسیکس کاؤنٹی میں رہتے تھے۔ کیمیلا کی ابتدائی تعلیم لندن کے معروف ’کویئنز گیٹ‘ سکول میں ہوئی جس کے بعد وہ سویٹزرلینڈ کے ایک ’فنشنگ سکول‘ میں کچھ عرصہ رہیں۔

کہا جاتا ہے کہ برطانوی ولی عہد اور کیمیلامیں محبت انیس سو بہتر میں ہوئی جب ان کی ایک پولو میچ کے دوران ملاقات ہوئی۔ تاہم ان دونوں میں قریبی دوستی کے باوجود شادی کی کوئی بات نہیں ہوئی اور ایک سال بعد کیمیلا نے فوج کے کیولری افسر اینڈریو پارکر بؤلز سے شادی کر لی۔ شادی کے وقت شہزادہ چارلز بحریہ کے ایک غیر ملکی مشن پر ملک سے باہر تھے۔

کیمیلا کے دو بچے ہیں : بیٹے ٹام پارکر بؤلز کی عمر تیس برس ہے جبکہ بیٹی لاؤرا چھبیس سال کی ہیں۔

ان چارلز کی کیمیلا سے انیس سو بہتر میں ملاقات ہوئی تھے
ان دونوں کی انیس سو بہتر میں ملاقات ہوئی تھے

شادی کے بعد بھی کیمیلا شہزادہ چارلز کی پکی اور انتہائی قابل اعتبار دوست رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شہزادے کے ایک مناسب بیوی کے انتخاب میں ان کی مدد کی تھی اورانیس سو اسی میں چارلز نے لیڈی ڈیانا سپنسر سے شادی کی۔

تاہم چارلز اور ڈیانا کی شادی کچھ سال تک چلنے والی بدمزگی اور علیحدگی کے بعد انیس سو چھیانوے میں طلاق میں ختم ہو گئی۔ اس سے پہلے ایک ٹی وی انٹرویو میں شہزادی ڈیانا نے کہا تھا کہ ان کی شادی میں دو نہیں ’تین لوگ شامل تھے‘ جس سے ان کا اشارہ کیمیلا پارکر بولز کی طرف تھا۔

شہزادی ڈیانا کے اس بیان کے بعد انیس سو چورانوے میں چارلز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیمیلا پارکر بؤلز کے ساتھ اپنے رشتے کا اعترف کر لیا تھا۔

کیملا اور چارلز
کیمیلا اور چارلز

کیمیلا پارکر بؤلز کی طلاق انیس سو پچانوے میں ہوئی اور ان کے میاں نے ایک سال کے اندر دوسری شادی کر لی۔

اس کے بعد کیمیلا پارکر بؤلز کے بارے میں ذرائع ابلاغ میں نہایت منفی رپورٹیں آتی رہیں جس کے نتیجے میں وہ کافی عرصے تک سماجی سرگرمیوں سے ہٹ گئیں۔

لیکن انہوں نے شہزادہ چارلز کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ انیس سو ننانوے میں وہ چارلز اور ان کے دونوں بیٹوں کے ساتھ چھٹی پر گئیں۔ اس کے بعد سے وہ شہزادہ چارلز کے ساتھ سماجی تقریبات پر بھی آنے لگیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد