BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 February, 2005, 13:10 GMT 18:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاہی شادی کے بعد گھڑ دوڑ
کمیلا پارکر بؤلز اور ریس کا گھوڑا
ہم جیتیں گے: شادی کے بعد ریس ہو گی
اپریل میں برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلز اور کمیلا پارکر بؤلز کی شادی کے چند گھنٹوں کے بعد ہونے والی گھوڑوں کی 2005 گرینڈ نیشنل ریس میں جواری ریس کو بھی شاہی مزاج دینے کی کوشش کریں گے۔

اپریل کی آٹھ تاریخ کو شہزادہ چارلز اور ان کی دیرینہ دوست کمیلا پارکر کی شادی کی خبریں ہیں۔

اس کے ایک دن بعد دنیا کی مشہور ریس این ٹری ریس کورس پر کھیلی جائے گی۔

بکیز کا، جو 1992 کے قومی انتخابات میں ’پارٹی پولیٹکس‘ کی جیت سے کافی متاثر ہوئے تھے، خیال ہے کہ اس مرتبہ بھی گھوڑوں کے نام شاہی خاندان پر رکھے جائیں گے۔

اس ریس میں رائل اوکلیئر اور ’اٹ ٹیکس ٹائم‘ بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ’اٹ ٹیکس ٹائم‘ کا مطلب ہے کہ (اس کام میں) انتظار تو کرنا ہی پڑتا ہے اور اس کا اشارہ شہزادہ چارلز اور کمیلا کی شادی کی طرف ہے جنہیں اس شادی کے لیے کئی سال انتظار کرنا پڑا۔

بک میکر ولیم ہل کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شادی اور ریس کے اوقات کی وجہ سے کافی ’ٹرن اوور‘ ہو گا۔

ہل کی ترجمان جینی پیسٹ نے کہا کہ ’ہم اس قسم کے اتفاقات سے ڈرتے ہیں اور اب تاریخ ہمارے خلاف ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پارٹی پولیٹکس نے 1992 کے انتخابات کے بعد گرینڈ نیشنل میں فتح کے بعد تہلکہ مچا دیا تھا‘۔

ابھی تک ریس میں شرکت کرنے والے گھوڑوں میں شاہی نام رکھنے والے چار گھوڑے ہیں۔ تاہم ریس میں شامل ہونے والے 40 گھوڑوں کا اصل پتہ ریس والے دن ہی لگے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد