شہزادہ چارلز شادی کر رہے ہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلز اور کیمیلا پارکر باؤلز کی شادی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ البتہ کلیرنس ہاؤس کی جانب سے اس بات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ شہزادہ چارلس اور کیمیلا پارکر کی یادگار تصاویراطلاعات کے مطابق شہزادہ چارلز اور کیمیلا کی شادی 6 اپریل کو انجام پائے گی۔ شہزادہ چارلز کی سابق اہلیہ شہزادی ڈیانا 1997 میں پیرس میں گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ تاہم اس حادثے کے وقت پر شہزادہ اور شہزادی میں طلاق ہو چکی تھی۔ کیمیلا خود بھی طلاق یافتہ ہیں اور ان کے سابق شوہر ابھی زندہ ہیں، اس اعتبار سے شہزادہ چارلز اور کیمیلا کی شادی نازک معاملہ ہے۔ شہزادہ چارلز کے تخت پر بیٹھنے کی صورت میں وہ چرچ آف انگلینڈ کے سپریم گورنر بھی ہوں گے جبکہ بعض اینجیلیکنز طلاق یافتہ افراد کی شادی کے خلاف ہیں۔ تاہم چرچ اس معاملے پر تاحال غیر جانبدار رویہ اپنائے ہوئے ہیں لیکن کینٹربری کے سابق آرچ بشپ جارج کیری نے حال ہی میں چارلز اور کیمیلا پر زور دیا تھا کہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں۔ گزشتہ برس کرائے گئے ایک سروے میں برطانوی باشندوں کی زیادہ تعداد نے چارلز اور کیمیلا کی شادی کی حمایت کی تھی۔ بتیس فیصد لوگوں نے شادی کی حمایت کی تھی جبکہ انتیس فیصد اس کے خلاف تھے۔ اڑتیس فیصد نے اس معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ دو فیصد نے کسی رائے کے اظہار سے انکار کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||