کانا گھوڑا جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سمارٹی جونز سنیچر کو کینٹکی ڈربی جیت کر پانچواں گھوڑا بن گیا ہے جو کینٹکی کی گھڑ دوڑ میں کبھی نہیں ہارا۔ چھوٹے قد و قامت کا سمارٹی جونز جسے ایک آنکھ سے دکھائی بھی نہیں دیتا، یہ ریس جیت کر ساڑھے سات لاکھ ڈالر انعام کا حقدار ٹھہرا جبکہ اس کے مالکان رائے اور پیٹریشیا چیپمین کے حصے پچاس لاکھ ڈالر بونس کی رقم آئی کیونکہ انہوں نے آرکنساس ڈربی اور ریبل سٹیکس کی فتوحات میں اضافہ کیا۔ ریس کے اختتامی مرحلے میں تیز بارش کے دوران گھڑ سوار سٹوورٹ ایلیٹ، لائن ہارٹ پر پونے تین لینگتھوں کی سبقت سے ریس جیت گئے۔ رائے چیپمین کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس جذبات کے اظہار کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ مجھے سمارٹی جونز پر فخر ہے‘۔ بارش کے باعث سوا میل کا بیضوی ریس ٹریک ’دی چِل ڈاؤنز‘ کیچڑ سے بھر چکا تھا لیکن جان سروس کا تربیت یافتہ تین سالہ سمارٹی جونز مسلسل ساتویں ریس جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس موقع پر گھڑ سوار سٹوورٹ ایلیٹ کا کہنا تھا کہ ’میری خوشی کا احساس بیان سے باہر ہے۔ مجھے یقین نہیں آ رہا‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||