BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 June, 2004, 04:18 GMT 09:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوڑ میں گھوڑوں کو ہرانے والا آدمی
لوب
ہیو لوب نے پہلی بار اس دوڑ میں حصہ لیا اور گھوڑوں کو ہرانے کا کارنامہ کر دکھایا
برطانیہ میں ایک شخص نے دوڑ میں پچیس ہزار پاؤنڈ جیت کر گھوڑوں کی پچیس سالہ برتری ختم کر دی۔

پچیس سال قبل وسطی ویلز میں شروع ہونے والی یہ دوڑ ہر سال ہوتی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کسی انسان نے گھوڑوں پر فتح حاصل کی ہے۔

جیتنے والے شخص ہیو لاب کا تعلق لندن سے ہے ۔ یہ ریس 33 کلو میٹر کی ہوتی ہے اور دو گھنٹے پانچ منٹ میں مکمل کرنی پڑتی ہے۔ اس میں ان کے ساتھ مزید پانچ سو افراد نے حصہ لیا تھا۔

لوب نے بائیس میل کی یہ دوڑ دو گھنٹے پانچ منٹ اور انیس سیکنڈ میں پوری کی۔

دوڑ پر شرطیں لگوانے والے بکی کو اس دوڑ کے غیر متوقع نتیجے کی وجہ سے کئی لوگوں کو ایک پر سولہ کے حساب سے رقوم ادا کرنا پڑیں۔

اس سال کی دوڑ میں پانچ سو انسانوں کے علاوہ چالیس گھڑسوروں نے بھی حصہ لیا اس انکھی دوڑ میں فتح مندی کا ریکارڈ قائم کرنا چاہتے تھے۔

ویلس کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ہونے والا یہ مقابلہ نہ صرف مقامی لوگوں کے لیے برطانیہ بھر کے لوگوں کے لیے کشش رکھتا ہے۔

جنوبی لندن کا رہنے والے مسٹر لوب مراتھن دوڑ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی عمر ستائیس سال ہے۔

ریس جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ گھوڑوں کے ساتھ دوڑ کے مقابلے میں حصہ لینا ایک انتہائی انوکھا تجربہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دوڑ کے دسویں میل پر ہی وہ دوسروں سے اتنا آگے نکل گئے تھے اور جب انہوں نے مقررہ نشان عبور کر لیا تو اس کے بعد بھی انہیں پندرہ منٹ تک اپنی فتح کا انتظار کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے لائن عبور کر لی تو اس کے بعد دوڑ کی جگہ انتظار کا کھیل شروع ہو گیا اور اس بات کا جائزہ لیا جانے لگا کہ مجھ سے پہلے تو کسی نے لائن عبور نہیں کی اور جب منتظمین کو یقین ہو گیا کہ کوئی بھی مجھ سے پہلے نہیں پہنچا تو انہوں نے میرے فتح مند ہونے کا اعلان کر دیا۔‘

بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد