’چار لاکھ افراد ابھی تک بےگھر ہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کام کرنے والی عالمی تنظیموں ریڈ کراس اور ہلال احمر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تقریبًا چار لاکھ افراد کے پاس ابھی تک رہائش کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ ریڈ کراس اور ہلال احمر کے وفاق کے پاکستانی وفد کے سربراہ ادایا رجمی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی تنظیم نے اب تک گیارہ لاکھ زلزلہ متاثرین کو ریلیف کا سامان اور خدمات مہیا کی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب متاثرین کے لیئے بنائے گئے کیمپ تو ختم ہوگئے ہیں لیکن سردی سر پر کھڑی ہے جوگزشتہ سال کے مقابلہ میں زیادہ سخت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ پہاڑی علاقوں میں کئی فٹ برف باری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم زیادہ تر صوبہ سرحد کے متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہے اور دس ہزار متاثرہ خاندانوں کو سردی کے لیئے بنائے گئے گرم کپڑے، خاص خیمے اور جستی چادریں مہیا کرے گی تاکہ وہ سردی کا موسم خیریت سے گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم بالاکوٹ، الائی، بھشام، بٹ گرام وغیرہ کے علاقوں پر خاص توجہ دے رہی ہے۔
ادایا رجمی کا کہنا تھا کہ مکان کے بغیر چھیاسٹھ ہزار خاندانوں میں سے تقریبًا اٹھائیس ہزار خاندان صوبہ سرحد کے متاثرہ علاقوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے آخر تک وہ تمام سامان جمع کرکے مانسہرہ کے گودام میں جمع کرلیں گے جس کے بعد اسے سردی شروع ہونے سے پہلے تقیسم کردیا جائے گا۔ نیپال سے تعلق رکھنے والے ادایا رجمی کا کہنا تھا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں پر جانے کے لیئے ریڈ کراس چار ہیلی کاپٹر استعمال کرے گی۔ ریڈ کراس کے پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ ایک بڑا چیلنج متاثرین کی بحالی ہے جس میں ان کا نفسیاتی علاج اور معاشی روزگار بحال کرنا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں جیسے ہالینڈ وغیرہ سے ریڈ کراس کی تنظیمیں لوگوں کی نفسیاتی بحالی میں مدد دینے کے لیئے کام کررہی ہیں۔ ادایا رجمی کا کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کا کام تین سال کی مدت میں مکمل کیا جاسکے گا۔ |
اسی بارے میں زلزلہ: امدادی چیک ملے، پیسے نہیں15 April, 2006 | پاکستان زلزلہ زدہ علاقوں کے لیے صوبائی منصوبہ07 June, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین کے لیئے امداد کا معاہدہ01 July, 2006 | پاکستان زلزلہ زدہ خاندانوں کے لیئے بھینسیں26 July, 2006 | پاکستان زلزلہ زدہ علاقوں میں ہیضہ، 9 ہلاک07 August, 2006 | پاکستان زلزلہ متاثرین پر مزید جھٹکے 04 September, 2006 | پاکستان امداد: زلزلہ متاثرین کا اظہارِ مایوسی21 September, 2006 | پاکستان جنہیں زلزلہ اپاہج کر گیا29 September, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||